اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اور جلوس میلاد النبیؐ پرحملے کی پلاننگ میں مصروف داعش کے دہشت گرد گرفتار

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ ہلاک دہشتگردوں کے نام ایمل شاہ اور عبداللہ تھے، مبینہ دہشت گردوں کے 3 ساتھی بھی گزشتہ سال ہلاک ہوئے تھے۔

شیعیت نیوز: شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اور جلوس میلاد النبیؐ پرحملے کی پلاننگ میں مصروف داعش کے دہشت گرد گرفتار۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ جنجال گوٹھ میں گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے مقابلے میں ہلاک مبینہ دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ ہلاک دہشتگردوں کے نام ایمل شاہ اور عبداللہ تھے، مبینہ دہشت گردوں کے 3 ساتھی بھی گزشتہ سال ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  وکیل حق جناب سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا معروف ذاکراہل بیت ؑ نوید عاشق بی اے سیالکوٹ میں دوران مجلس عزاء شہید

انہوں نے بتایا کہ مبینہ دہشت گردوں کا گروپ کوئٹہ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ہلاک مبینہ دہشت گردوں کا تعلق پشین اور کوئٹہ سے تھا، مبینہ دہشت گرد اپنے ایک ساتھی کی گرفتاری کے بعد افغانستان فرار ہوگئے تھے، ہلاک دہشت گردوں میں سرینا ہوٹل خودکش دھماکے کا ماسٹر مائنڈ شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کراچی میں دو چار مہینے سے مقیم تھے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، ملزموں نے پولیس پردستی بم بھی پھینکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشگردوں کا پہلے تعلق ٹی ٹی پی سے تھا لیکن بعد میں داعش میں شامل ہوگئے تھے، ان کا ٹارگٹ 12 ربیع الاول تھا۔ علاوہ ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان میں سلطان، رضوان، نعیم، جبار اور ہمدان سلفی شامل ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button