یمن

عوامی ضروریات کو پورا کئے بغیر جنگ بندی کی مدت میں توسیع طبی موت ہے، ہشام شرف

شیعیت نیوز: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ یمنی شہریوں کی اہم ترین ضروریات سے چشم پوشی کر کے جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا مطلب ہے کہ یمن کو طبی موت کے مرحلے میں پہنچایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بارے میں یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے موقف میں کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں پایا جاتا اور جنگ بندی سے متعلق یمن کے مطالبات انسان دوستانہ اصول پر استوار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : موجودہ حالات میں جنگ بندی میں توسیع کا مطلب ناکہ بندی جاری رکھنے پر اتفاق ہے، یمن

انھوں نے کہا کہ مقابل فریق اگر یمن کی جنگ اور اس ملک کے عوام کا محاصرہ ختم کرنا چاہتا ہے تو یمن کے انسان دوستانہ مطالبات پر اختلاف نہیں کرنا چاہئے اور یہ کہ جنگ بندی، یمنی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے مذاکرات کا بہترین موقع ہے۔

ہشام شرف نے کہا کہ یمنی شہریوں کی اہم ترین ضروریات سے چشم پوشی کر کے جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا مطلب یمن کو تدریجی طبی موت کے مرحلے میں پہنچانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جنگ بندی کے تناظر میں یمنی عوام کی مشکلات دور کئے جانے کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی اور اس وقت سے لے کر اب تک ہزاروں یمنی عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جن میں تین ہزار سات سو بیالیس بچے بھی شہید اور تین ہزار نو سو بیانوے دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے یمن کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button