دنیا

مغربی ممالک، وسطی ایشیا میں جھڑپوں کے لئے ماحول گرم کر رہے ہیں، ولادیمیر پوتین

شیعیت نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ سوویت یونین ٹوٹنے کے نتیجے میں ہی یوکرین سمیت خودمختار ریاستیں جنگ میں الجھی ہوئی ہیں۔

تاس نیوز ایجنسی کے مطابق، روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے وسطی ایشیائی ممالک سی آئی ایس کے انٹیلی جنس سربراہوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ۔

اس خطاب میں انہوں نے کہا کہ جو کچھ یوکرین کی جنگ اور بعض دیگر سی آئی ایس ممالک کی سرحدوں پر ہو رہا ہے وہ سب سوویت یونین ٹوٹنے کا نتیجہ ہے۔

ولادیمیر پوتین نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران وسطی ایشیا کے ممالک کے درمیان جو ایک زمانے میں سوویت یونین میں شامل تھے، جھڑپوں میں شدت آگئی ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ مغربی ایجنسیاں وسطی ایشیا کے ممالک کے مابین نئے اختلافات اور جھڑپوں کے لئے ماحول تیار کر رہی ہیں ۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل کرغیزستان اور تاجکستان کی سرحدی افواج کے مابین اچانک جھڑپیں شروع ہوگئیں جس کے نتیجے میں کم از کم چوبیس افراد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ ان جھڑپوں کے بارے میں اب تک کوئی ٹھوس وجہ پیش نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روسی صدر کا مشرقی یوکرین کے آزاد علاقوں کو تسلیم کرنے کی دستاویز پر دستخط

دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ یوکرینی افواج کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران روسی افواج کی خصوصی کارروائی میں پانچ سو دس یوکرینی فوجیوں اور کرائے کے جنگجووں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

ایگور کوناشنکوف نے مزید کہا کہ، روسی افواج نے ان کارروائیوں میں یوکرین کی پندرہ جنگی گاڑیوں، چار ٹینک، چھے بکتر بند گاڑیوں، دو امریکی ہاویٹزر توپ، ایک ایس تین سو میزائلی سسٹم اور کیف کی فضائیہ کے ایک سوخو چوبیس جیٹ فائٹر کو تباہ کردیا۔

روس نے اعلان کیا ہے کہ کیف کے ساتھ مذاکرات کا راستہ کھلا ہوا ہے لیکن اگر یوکرین نے تاخیر سے کام لیا، تو معاہدے کا حصول پیچیدہ ہوتا چلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button