امامزادہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؑ کے مزار سے گرفتارعزادار3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسیروں کی جلد رہائی کے لئے تین (۳) بار صلواۃ پڑھ کر شھزادی کونین سیدہ فاطمہ زہراء السلام علیہا کی بارگاہ میں ہدیہ کردیں۔۔۔۔ اللھم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرجھم

شیعیت نیوز: امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے پوتے حضرت عبداللہ اشترالمعروف سید عبداللہ شاہ غازی حسنیؑ کے مزار پر عزاداری کرنے کے جرم میں گرفتار 35 اسیر عزاداروں کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی ، سندھ پولیس کی جانب سے 3 دن کا ریمانڈ لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ درخشاں ڈیفنس میں امام ذادہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؑ کے مزار سےگرفتار 35 عزادار جوانوں کو آج صبح انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
معزز عدالت نے ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات قلمبند کیئے۔ عزاداروں کی جانب سے نصیر کھوکھرایڈوکیٹ اور سید راشد رضوی ایڈوکیٹ عدالت کے روبروپیش ہوئے ۔
عزاداروں کے وکلاء نے عدالت کے روبرو دلائل دیئے کے پولیس نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایف آئی آر میں 7ATA کی دفعات شامل کی ہیں۔
گرفتار عزاداروں نے آئینی آزادی کے مطابق درگاہ میں اپنی عبادت کی انجام دہی کی کوشش کی نہ وہاں کوئی مسلح عزادار تھا، نہ ہی کسی سکیورٹی اہلکار پر تشدد کیا گیا نہ ہی کسی عزادار کےپاس سے کوئی اسلحہ یا بارود برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں چار فلسطینی شہید، 44 زخمی
نہتے عزاداروں پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج اس مقدمے سے فوری 7ATA کی دفعات کو خارج کیا جائے۔ وکیل استغاصہ نے عدالت سے عزاداروں کے 3 روزہ ریمانڈ کی اپیل کی جسے منظور کرلیا گیا۔
معزز جج صاحب نے کیس کی سماعت 3اکتوبر بروز پیر تک کیلئے موخر کرتے ہوئے عدالت کو برخاست کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔
حسینی عزادارانشاءاللّٰہ سرخرو ہوکر باعزت بری ہونگے ،اسیرانِ ملت جعفریہ کے لواحقین بلکل پریشان نہ ہوں پوری قوم آپکے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اسیروں کی جلد رہائی کے لئے تین (۳) بار صلواۃ پڑھ کر شھزادی کونین سیدہ فاطمہ زہراء السلام علیہا کی بارگاہ میں ہدیہ کردیں۔۔۔۔
اللھم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرجھم