دنیا

روس کے خلاف پابندیاں یورپی عوام کی غربت کا باعث بنی ہیں، ہنگری

شیعیت نیوز: ہنگری کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ روس کے خلاف پابندیاں یورپی عوام کی غربت کا باعث بنی ہیں اور یہ غربت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہنگری کے وزیراعظم ویکٹر اوربن نے یورپی یونین سے اپیل کی ہے کہ وہ دیر ہونے سے قبل روس کے خلاف امریکی پابندیوں کے بارے میں واشنگٹن سے بات چیت کرے۔

انھوں نے کہا کہ روس کے خلاف عائد کردہ پابندیاں یورپی عوام کی غربت کا باعث بنی ہیں اور یہ غربت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

اوربن نے کہا کہ روس کے خلاف عائد کردہ پابندیوں کا خود یورپی ملکوں پر الٹا اثر پڑ رہا ہے۔

حال ہی میں ہنگری کے وزیر خارجہ نے بھی روس کے خلاف پابندیوں کے یورپ پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کی بنا پر ان پابندیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

واضح رہے کہ روس کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں کے بعد سے روسی گیس کے متبادل کے فقدان کی بنا پر ہنگری ہمیشہ ان پابندیوں پر تنقید کرتا رہا ہے جبکہ یورپی ممالک میں توانائی کی قلت اور تیل و گیس کی قیمت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے جس سے ان ممالک کے عوام پر بھی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی کمیشن کا بھی روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ

دوسری جانب روسی صدر نے تاکید کی ہے کہ یوکرین سے برآمد ہونے والا گندم غریب ملکوں تک نہیں پہنچ رہا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے زرعی شعبے کی توسیع سے متعلق ایک نشست میں تاکید کی ہے کہ یوکرینی برآمداتی گندم سے غریب ملکوں کو محروم کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں روس کی جانب سے بلند کی جانے والی آواز پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پروگرام کے تحت تئیس ستمبر سے یوکرینی گندم کے حامل بحری جہازوں کی بندرگاہوں سے روانگی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صرف چار بحری جہاز ہی غریب ملکوں تک پہنچے ہیں۔

روسی صدر کے مطابق اب تک گندم کے حامل چودہ بحری جہاز ترکی اور پچیس یورپی ملکوں کو پہنچ چکے ہیں۔ روسی صدر نے غریب ملکوں کو گندم سے محروم کئے جانے جیسے اقدامات کو شرمناک قرار دیا۔

ولادیمیر پوتین نے کہا کہ مغرب کی تباہ کن پالیسیاں عالمی سطح پر خوراک کا بحران پیدا ہونے اور اس بحران میں شدت آنے کا باعث بنی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button