دنیا

یورپی کمیشن کا بھی روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ

شیعیت نیوز: یورپی کمیشن نے تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے اور روسی برآمدات کو سات ارب ڈالر تک محدود کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

یورپی کمیشن کی سربراہ اورسولا فون ڈر لائن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ستائیس رکن ممالک جس معاہدے پر دستخط کریں گے اس کے تحت یورپی کمیشن، گروپ سات کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت روس کے تیل کی قیمت پر حد مقرر کرے گا۔

فون ڈر لائن نے کہا ہے کہ روسی برآمدات کو بھی سات ارب ڈالر تک محدود کیا جائے گا اور یورپی یونین سے روس جانے والی ان مصنوعات پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی جنہیں ماسکو ان کے بقول اپنے فوجی عزائم کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ جنگ یوکرین شروع ہونے کے بعد یورپی یونین نے اب تک روس کے خلاف سات بار شدید پابندیوں کا اعلان کیا ہے ۔ یوکرین جنگ آٹھ مہینے سے جاری ہے جو مغرب کی جانب سے ہتھیاروں کی ترسیل کے نتیجے میں طویل تر ہوتی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل خطے کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، سوڈانی اپوزیشن جماعتیں

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین کو ان علاقوں میں امریکی ہتھیار استعمال کرنے کا مکمل حق حاصل ہے جن پر روس نے قبضہ کیا ہے۔

اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ کیف کو اپنی سرزمین کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے بالخصوص وہ علاقے جن پر روس نے قبضہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کو ان کے بقول آزاد کرنے کے لئے کیف امریکی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔

یوکرین میں روس کے خصوصی آپریشن کے بعد، مغربی ممالک بالخصوص امریکہ نے زیلینسکی کی حکومت کے لئے مختلف نوعیت کے ہتھیاروں کی سپلائی کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس کے نتیجے میں یہ جنگ طویل ہوتی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button