دنیا

امریکی فوج نے گزشتہ سال 12 شہریوں کو ہلاک کیا، پینٹاگون کا اعتراف

شیعیت نیوز: پینٹاگون نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ 2021 میں 12 شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ دار امریکی فوج ہے، یہ تمام کے تمام افغانستان میں تھے۔

اس رپورٹ کے غیر خفیہ حصے میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ گزشتہ سال امریکی فوجی آپریشن میں 12 عام شہری ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق، پینٹاگون نے اس سے قبل اگست 2021 کے آخر میں کابل سے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے انخلاء کے افراتفری کے آپریشن کے دوران سات بچوں سمیت ایک خاندان کے 10 افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

لی فیگارو کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری کی گئی عوامی دستاویز میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ 8 جنوری 2021 کو ہرات میں امریکی حملے میں ایک شہری بھی ہلاک ہوا، 11 اگست کو قندھار میں ایک شہری ہلاک اور دو شہری زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے یکم جنوری 2021 کو صومالیہ کے کونیو بیرو میں ایک حملے میں تین شہریوں کو زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

لی فیگارو نے نوٹ کیا کہ پینٹاگون نے 2018-2020 میں 10 ہلاک اور 18 زخمیوں کی شناخت کے لیے اپنے سابقہ اعدادوشمار کا دوبارہ جائزہ لیا ہے، یہ سب شام سے متعلق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں امن پسندی کا دعویٰ عوام کے مطالبات کے بغیر باطل ہے، ترجمان محمد عبدالسلام

دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان ’’آئن‘‘ نے معمولات زندگی مفلوج کر دیئے ہیں، یہاں تک کہ علاقے کے اسکول اور ایئرپورٹس بند کر دیئے گئے۔

سمندری طوفان ’’آئن‘‘امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلوں سے ٹکرا گیا۔ 241 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے تباہی مچادی، درخت جڑوں سے اکھڑگئے، سیکڑوں گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں کیٹیگری 4 کے طوفان کے باعث موسلادھار بارشیں ہوئیں، بارشوں کے بعد فلوریڈا کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، تیز بارشوں اور سیلاب کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے،فلوریڈا میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ ہے،اسکول اور ایئرپورٹس بند ہیں۔

فلوریڈا کے ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی کو حادثہ پیش آگیا، کیوبا سے آنے والی کشتی طوفان کی زد میں آکر الٹ گئی، 23 افراد طوفان میں لاپتہ ہوگئے جبکہ 4 ساحل تک پہنچنے میں کامیاب رہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں زیادہ تر کیوبا سے آنے والے پناہ گزین تھے۔

حکام کے مطابق فلوریڈا میں اتنا شدید طوفان 100 سال کے دوران کبھی نہیں آیا تھا، انتظامیہ نے 20 لاکھ شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 5 ہزار نیشنل گارڈز کو الرٹ رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

فلوریڈا سے قبل طوفان نے کیوبا میں تباہی مچائی جہاں طوفان سے سیکڑوں مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔

200 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے، مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا اور 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button