دنیا

ہیلری کلنٹن اور ٹرمپ کے درمیان جاری ہے لفظی جنگ

شیعیت نیوز: امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسرا ہٹلر قرار دیا ہے۔

امریکی میگزین نیوز ویک نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہیلری کلنٹن، ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسرا ہٹلر سمجھتی ہیں۔

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ نے اس ملک کی ریاست ٹکساس کے آسٹین شہر میں ایک بیان دیا تھا۔

انہوں نے اپنے اس انٹرویو میں ٹرمپ کو ہٹلر جیسا ڈکٹیٹر قرار دیا تھا۔ ایک ریلی میں ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ہٹلر کی طرح فوجی سلامی دینے پر ان کی شدید تنقید کی۔ یہ ریلی اوہایو میں ہوئی تھی۔

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے علاوہ امریکی فوج کے سابق ریٹائرڈ جنرل بیری میک کریفی نے ٹوئٹ کرکے اوہایو میں ہونے والی ٹرمپ کی ریلی کو 1936 میں ہٹلر کے حامیوں کی جانب سے جرمنی کے نورمنبرک میں کی جانے والی ریلی کی مانند قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جب سے امریکہ کے صدر کی ذمہ داری سنبھالی تھی تب سے ان کی کارکردگی کی مسلسل تنقید ہوتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت زیادہ دیر کی نہیں، سربراہ محمد رعد

دوسری جانب امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔

جنوبی کوریا کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مشترکہ بحری فوجی مشقیں چار دن تک جاری رہیں گی ۔ بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مشقیں دونوں ممالک کی طاقت کے مظاہرے کے لئے کی جا رہی ہیں۔

مشقوں کے دوران مجموعی طور پر دونوں ممالک کے بیس بحری جہاز من جملہ امریکہ کا طیارہ بردار بحری جہاز شامل رہے گا۔ ان فوجی مشقوں میں دونوں ممالک کے ہیلی کاپٹر اور جیٹ فائٹروں کی صلاحیتوں کو بھی، آزمایا جائے گا۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق سن دو ہزار سترہ کے بعد پہلی بار امریکی طیارہ بردار بحری جہاز بھی ان مشقوں کا حصہ بنا ہے۔

یاد رہے کہ سن دو ہزار سترہ میں شمالی کوریا نے ایٹمی اور میزائیلی تجربہ کیا تھا جس کے بہانے امریکہ نے اپنے ایک طیارہ بردار بحری جہاز کو جنوبی کوریا روانہ کیا تھا۔

شمالی کوریا بارہا اعلان کرچکا ہے کہ امریکہ، جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرکے علاقے میں کشیدگی کو مزید ہوا دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button