عراق

نجف اشرف میں رسول خداؐ و امام حسنؑ کا سوگ، 60 لاکھ زائرین کی شرکت

شیعیت نیوز: ساٹھ لاکھ سے زائد زائرین اٹھائیس صفر کی عزاداری کے موقع پر نجف اشرف پہنچے اور رسول خداؐ و امام حسن کا سوگ منایا ۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم علوی کے میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ حضرت رسول خداؐ اور امام حسن ع کی شب شہادت اور یوم شہادت کے پروگرام نہایت کامیاب رہے اور اس میں ساٹھ لاکھ سے زیادہ زائرین نے شرکت کی ۔

اس بیان میں آیا ہے کہ یہ اعداد و شماران لوگوں سے متعلق ہیں جو حضرت امام علی ع کے حرم مطھر اور اس کے اطراف میں موجود تھے اوران اعداد و شمارمیں شہرنجف میں موجود زائرین شامل نہیں ہیں اور اگر انھیں بھی شمار کیا جائے تو زائرین کی تعداد ساٹھ لاکھ سے کہیں زیادہ ہوگی۔

اس سال شیعہ مسلمان خاص طور سے عراقی زائرین کی بہت بڑی تعداد عراق کے مختلف شہروں سے پیدل چل کر نجف اشرف اشرف پہنچے۔

عراق کی سیکیورٹی فورسز نے حضرت رسول خدا ص کی رحلت اور امام حسن ع کی شب شہادت اور یوم شہادت کی مناسبت سے ہونے والی اٹھائیس صفر کی عزاداری کے پروگراموں اور جلوسوں کی حفاظت کے لئے شہرنجف اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، ایرانی و سعودی نقطۂ نظر کو قریب لانے میں کامیاب رہا ہے، مصطفی الکاظمی

دوسری جانب کربلا سے پیدل نجف آنے والے زائرین، حرم امام علی علیه‌ السلام پہنچ گئے، جہاں انہوں نے رحلت پیامبر اعظم (ص) اور شہادت امام حسن مجتبیٰ (ع) کے حوالے سے عزاداری برپا کی۔

اسی طرح کربلا سے نجف کے راستے میں ہزاروں مواکب پر موجود خادمین نے زائرین کی خدمت بھی انجام دی۔ گذشتہ ہفتے کربلا کے عوام نے اربعین حسینی میں مختلف ممالک سے شرکت کرنے والے لاکھوں زائرین کی میزبانی کی، جس کے بعد گذشتہ دنوں میں ہزاروں افراد نے کربلا سے واپس نجف کی جانب پیدل واک کی اور کل رات دوبارہ حرم امام علی (ع) پہنچ گئے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ صرف کربلا سے نجف کے راستے سے ہی نہیں بلکہ نجف کے داخلی، خارجی اور حرم امام علی (ع) کے اطراف میں زائرین کی خدمت کے لئے لاتعداد موکب لگائے گئے ہیں، دوسری جانب زائرین مختلف دستوں کی صورت میں لبیک یارسول‌ الله (ص) کے نعروں کے ساتھ حرم امام علی (ع) میں داخل ہوئے۔

عراقیوں کی سالانہ رسم کے مطابق اس سال بھی اربعین حسینی کے اختتام پر پیامبر اعظم صلی‌ الله علیه و آله کی شہادت کی مناسبت سے نجف کی جانب ’’مشی‘‘ کی گئی، جس میں زائرین نے حرم علوی میں داخل ہوتے ہوئے زیارت امین الله تلاوت کی، عزاداری کی اور الوداع یارسول الله (ص) کے نعرے لگائے۔ ماتمی دستے آج صبح تک باری باری حرم امیرالمؤمنین علیه‌السلام میں داخل ہوئے اور پیامبر گرامی ختمی مرتبت (ص) کی مظلومیت پر آنسو بہائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button