جنین اورالخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ
شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے مغرب میں واقع گاؤں رمانہ میں اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران منگل کی شام متعدد شہری زخمی ہوگئے جب کی آنسوگیس کی شیلنگ سے متعدد فلسطینیوں دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ قابض فورسز نے گاؤں کے متعدد گھروں پر چھاپہ مارا، وہاں کے مکینوں سے پوچھ گچھ کی اور نگرانی کرنے والے کیمروں کی ریکارڈنگ قبضے میں لے لی، جس سے تصادم شروع ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے متاثرہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابض فورسز نے گورنری کے دیہات رومانہ، زبوبہ اور تعنک کے آس پاس اپنی فوجی تعیناتی کو تیز کر دیا۔
الخلیل کے شمال میں بیت امر نامی قصبے میں اسرائیلی قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک نوجوان براہ راست گولیوں سے زخمی ہوا جب کہ متعدد شہری دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے نئی مدت کے لئے مصلحت نظام کونسل کے ارکان کا تقرر کردیا
دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 13 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز منتقل کردیا ہے۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران قابض فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر تورپھوڑ کی اور قیمتی سامان، نقدی اور زیورات کی بڑی مقدار لوٹ لی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ غرب اردن کے وسطی علاقے میں تلاشی کی کارروائیوں میں بیت لحم سے جب کہ بیت المقدس سے کئی فلسطینی گرفتارکرلیے گئے۔
ادھرشمالی بیت المقدس میں بدو کے مقام پر فلسطینی شہریوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان ہونےو الی جھڑپوں میں فلسطینیوں نے سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔ زخمی فوجی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بیت المقدس اور غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی طرف سے چھاپہ مار کارروائیاں اور فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن روز کا معمول ہے۔ اسرائیلی فوج بگیر کسی الزام کے نہتے فلسطینیوں کو گرفتارکرکے تفتیشی مراکز منتقل کرتی ہے جہاں ان پر تشدد کیا جاتا ہے۔







