سعودی عرب

محمد بن سلمان برطانوی ملکہ الزبتھ کے آخری دیدار سے محروم

شیعیت نیوز: محمد بن سلمان بین الاقوامی مظاہروں سے بچنے کے لیے بظاہر برطانوی ملکہ کی عوامی آخری رسومات میں شرکت سے گریز کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جب کہ کچھ ماہرین لندن کی جانب سے بن سلمان کو اس تقریب میں شرکت کے لیے منع کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

برطانوی وزارت خارجہ کے ایک باخبر ذریعے نے روئٹرز خبر رساں ادارے کو بتایا کہ امکان ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان برطانوی ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ستمبر کے انقلاب سے پہلے امریکی سفیر یمن کا حاکم ہوا کرتا تھا، سید عبدالملک بدرالدین

اپنا نام ظاہر نہ کرنے والے اس ذریعے نے کہا کہ یہ توقع نہیں ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

اس ذریعہ کے مطابق سعودی عرب نے بن سلمان کے منصوبوں میں تبدیلی کی ہے، تاہم کچھ ذرائع ابلاغ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے سعودی ولی عہد کی میزبانی پر برطانوی حکومت کی تنقید میں زبردست اضافے کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عزاداروں کا پیدل جلوسوں میں شریک ہونا کس قانون کے تحت جرم ہے،؟؟ علامہ وسیم معصومی

برطانوی اخبار دی گارڈین نے پہلے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ سعودی ولی عہد چارلس سوم سے اظہار تعزیت کے لیے اتوار کو برطانیہ آئیں گے، تاہم وہ پیر کو منعقد ہونے والی ملکہ کی آخری رسومات کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

تاہم امریکی چینل الحورا سمیت بعض دیگر ذرائع ابلاغ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی تقریب میں محمد بن سلمان کی موجودگی یا غیر موجودگی سے متعلق متضاد خبروں پر بات کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button