اہم ترین خبریںیمن

ستمبر کے انقلاب سے پہلے امریکی سفیر یمن کا حاکم ہوا کرتا تھا، سید عبدالملک بدرالدین

شیعیت نیوز: یمن کے عوامی رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اکیس ستمبر کے انقلاب کو امریکہ کے وحشت زدہ ہونے کا باعث قرار دیا ہے۔

یمن کے عوامی رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے انقلاب اکیس ستمبر کی مناسبت سے اپنے خطا ب میں کہا کہ یہ انقلاب عوامی تھا جس نے امریکا کو وحشت زدہ کردیا ۔ انھوں نے کہا کہ دشمنوں کے تمام تر منفی پروپیگنڈوں کے برخلاف اکیس ستمبر کا عوامی انقلاب بدستورجاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایسا لگتا ہے کہ ملت جعفریہ کے سامنے مخالف فریق کوئی نہیں ہے ریاست ہی ہر جگہ فریق بنی ہوئی ہے، ناصرشیرازی

انھوں نے کہا کہ اس انقلاب کے بعد جارح سعودی اتحاد نے جنگ مسلط کی اور ہر جگہ انتہائی وحشیانہ انداز میں یمنی عوام کا قتل عام کیا جس نے امریکیوں اور ان کے اتحادیوں کی حقیقت دنیا پرعیاں کردی ۔ انھوں نے کہا کہ جارح امریکی سعودی اتحاد ظالمانہ محاصرے اور اقتصادی سازشوں کے ذریعے یمنی عوام کو معاشی دشواریوں اور مشکلات میں مبتلا کررہا ہے۔

یمن کے عوامی رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ انقلاب اکیس ستمبر سے پہلے امریکی سفیر یمن کا حاکم ہوا کرتا تھا، امریکہ یمن پر اپنا وہی تسلط حاصل کرنےکے درپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ن لیگی یزیدی حکومت کا متعصبانہ اقدام، اسلام آباد میں گھرکی چاردیواری میں مجلس عزا پر مقدمہ درج

یاد رہے کہ اکیس ستمبر سن دو ہزار چودہ کو یمنی عوام نے اپنی مزاحمت کے ذریعے امریکہ اور سعودی حکومت کی کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ کردیا تھا جس کے بعد جارح سعودی اتحاد نے یمنی عوام پر وحشیانہ جارحیت مسلط کردی ۔

سات سال سے جاری اس جارحیت میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے اور یمن کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہوگئیں لیکن جارح اتحاد اپنا کوئی بھی مقصد پورا نہ کرسکا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button