اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام؛ العمر آئل فیلڈ میں واقع امریکی چھاؤنی دھماکہ سے لرز اٹھی

شیعیت نیوز: شمالی شام کے علاقے دیرالزور کی العمر آئل فیلڈ کے قریب واقع امریکی فوجی اڈہ میں ایک بار پھر شدید دھماکے کی خبریں ہیں۔

شمالی شام کے علاقے دیرالزور کی العمر آئل فیلڈ کے قریب واقع امریکی فوجی اڈہ دھماکے سے لرز اٹھا اور آگ کے شعلے دور تک اٹھتے دکھائی دئیے۔ ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

شام میں امریکی مفادات کے لئے کام کرنے والے داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے بعد امریکی فوج نے العمر آئل فیلڈ کو اپنے کنڑول میں لے لیا تھا اور اس وقت سے امریکی فوج شام کے تیل کی لوٹ مار میں مصروف ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی دہشت گرد فوج نے مغربی ایشیا کے علاقے اور خاص طور پر شام کے لوگوں کے خلاف نہ صرف گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا ہے بلکہ ان کے قدرتی وسائل اور تیل کے ذخائر کی بھی لوٹ مار کی ہے۔

الحکسہ اور دوسرے شمالی شام کے علاقوں میں امریکی افواج اور ان کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے زیرقبضہ علاقوں میں انکی دہشت گردانہ کاروائیوں کے خلاف شامی شہریوں نے ہمیشہ مظاہرے کرکے اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں امریکی مدد ملی، لیکن مالیاتی خسارہ برقرارہے، یو این آر ڈبلیو اے

دوسری جانب امریکی باوردی دہشت گردوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سو سے زیادہ ہتھیار، دیگر جنگی وسائل اور گاڑیاں لے جانے والے ٹرک عراق سے شام منتقل کیے ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق، پچاس ٹرکوں پر مشتمل ایک امریکی فوجی کاروان الحسکہ شہر کے جنوبی مضافات میں واقع امریکی فوجی اڈے میں داخل ہوا ہے۔ یہ فوجی اڈا العمر آئل فیلڈ کے قریب تعمیر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، غاصب امریکی فوج کی پچاس ٹرک شام کے صوبے حسکہ شہر کے شمال میں واقع تل بیدر اڈے میں بھی داخل ہوئے، جو کہ فوجی وسائل اور بکتر بند گاڑیوں سے لدے ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ ستمبر دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے بعد، امریکہ کے باوردی دہشت گردوں نے ان کی جگہ لیتے ہوئے شام کے قدرتی ذخیروں منجملہ تیل کے کوؤں کی لوٹ مار شروع کردی۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی دہشت گرد افواج نے شام کے شمال مشرق اور مشرقی علاقوں پر قبضہ کرکے اٹھائیس فوجی اڈے قائم کئے ہوئے ہیں ۔ اس علاقے میں رہائش پذیر شام کے شہری امریکی دہشت گرد افواج اور ان کے حمایت یافتہ نام نہاد کرد ڈیموکریٹک فورس نامی تنظیم کی غیرقانونی اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتے آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button