ممبر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی والدہ کا انتقال، نماز جنازہ علامہ سیدارشاد حسین نقوی کی زیر اقتداءادا ، وزیر اعلیٰ سندھ کی شرکت

18 ستمبر, 2022 15:10

شیعیت نیوز: ضلع نواب شاہ کے تعلقہ سکرنڈ سے منتخب پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی والدہ ماجدہ مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ علامہ سید ارشاد حسین نقوی کی زیر اقتداء ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی، جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکرنڈ کے قریب محراب پور پہنچ کر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: آئین کے مطابق عزاداری سید الشہداء شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے، پابندی قبول نہیں، علامہ عارف واحدی

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ اور سابق تعلقہ ناظم سید غلام علی شاہ کی والدہ ماجدہ مختصر علالت کے بعد ہفتہ کو انتقال کرگئی تھیں، جن کو سکرنڈ کے قریب گاؤں محراب پور کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

اس سے قبل جنازہ نماز میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو، عبدالباری پتافی، ایم پی اے سردار برہان خان چانڈیو،غلام قادر چانڈیو، فیاض حسین بٹ، سردار خان محمد ڈاہری، سردار جام تماچی انڑ، ضیا الحسن لنجار، عاشق حسین زرداری، سید منیر شاہ سمیت دیگر شامل تھے۔

 

8:00 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top