مشرق وسطی

قطری امیر نے خلیج فارس کے عرب ممالک کو ایران کے ساتھ مذاکرات کی دعوت دی

شیعیت نیوز: قطری امیر نے خلیج فارس کے عرب ممالک سے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے فرانسیسی میگزین ’’لوپوئن‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’ایران ہمارے لیے ایک اہم ملک ہے‘‘ اور پھر انہوں نے خلیج فارس کے عرب ممالک کو ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کی دعوت دی۔

قطری سرکاری ای مجلے دیوان امیری کے مطابق قطری امیر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم خلیج تعاون کونسل کے تمام ممالک اور ایران کو گفتگو کی دعوت دیتے ہیں کیونکہ معمولا اختلافات بھی موجود ہیں تاہم ہمیں کسی بھی تیسرے ملک کی مداخلت کے بغیر، آپس میں مل بیٹھ کر اپنے اختلافات کو براہ راست گفتگو کے ذریعے حل کرنا چاہیئے۔

شیخ تميم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات سے بڑھ کر ایران و قطر کے درمیان گیس کے 2 عظیم ذخائر بھی مشترک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین کا عظیم الشان اجتماع اور مارچ بھی شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، آیت اللہ مجتبی حسینی

انہوں نے خلیج فارس تعاون کونسل کے دیگر عرب رکن ممالک جو اس ملک کے دشمن ہیں، سے ایپل کی کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ’’مذاکرات‘‘ کریں۔

قطری امیر نے بتایا کہ ہم خلیج فارس تعاون کونسل کے تمام اراکین اور ایران کو مذاکرات کی ترغیب دیتے ہیں۔ بلاشبہ کچھ اختلافات موجود ہیں، لیکن ہمیں براہ راست ایرانیوں کیساتھ اور اجنبیوں کی مداخلت کے بغیر ان تنازعات کے حل پر بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے بارے میں کہا کہ ہمیں اس سلسلے میں کوئی سرکاری درخواست موصول نہیں ہوئی ہے لیکن ہم اپنے امریکی اتحادیوں اور ایرانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں کیونکہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے۔

امیر قطر نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کی جانب بھی اشارہ کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ معمول کے تعلقات کی استواری نہیں کیونکہ انہوں نے ایک عرب سرزمین پر ناجائز قبضہ جما رکھا ہے جبکہ 70 سالوں سے بے گھر ہونے والے افراد تاحال اپنے گھروں کو واپس نہیں پلٹتے!

متعلقہ مضامین

Back to top button