مایوسی چھٹ گئی، پاکستانی زائرین ابا عبداللہ الحسینؑ کیلئےاچھی خبرسامنے آگئی

11 ستمبر, 2022 17:12

شیعیت نیوز: مایوسی چھٹ گئی،پاکستانی زائرین ابا عبداللہ الحسینؑ کیلئےاچھی خبرسامنے آگئی، اربعین کے موقع پر زیارت امام حسینؑ کے خواہش مند ہزاروں زائرین کی دعائیں مستجاب ہوگئیں۔ عراقی حکومت نے پاکستانی زائرین کے زیر التوا ویزوں کے اجراءسمیت ایران عراق بارڈر پر پھنسے ہزاروں زائرین کو عراق میں داخلے کی اجازت دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی دو روز قبل اسلام آباد میں ہونے والی انتہائی اہم پریس کانفرنس اور پاکستانی اور عراقی وزارت خارجہ سے پرزور مطالبات کے نتیجے میں پاکستانی و عراقی حکام کے مابین باہمی روابط اور مشاورت کے بعد الحمد اللہ پریشان حال ہزاروں زائرین امام حسینؑ نے سکھ کا سانس لے لیا ہے جن کے ویزے موصول نا ہونے اور عراقی حکومت کی جانب سے زائرین کو داخلے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں کروڑوں روپے کے ایئر ٹکٹس ضائع ہونے کے خدشات بڑھ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ راناثناءاللہ کا عراقی ہم منصب سے رابطہ ، زائرین امام حسینؑ کے مسائل فوری کرنے کی درخواست

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے اپنے عراقی ہم منصب سے رابطہ کرکے پاکستانی زائرین کی ویزہ اور بارڈر پر درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور زائرین کو فوری ویزوں کے اجراسمیت ایران عراق بارڈر پر پھنسے 5ہزار سے زائد زائرین کے عراق میں داخلے کی اپیل کی جس پر عراق ہم منصب نے انہیںعراقی حکومت کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے زیر التواویزوں کے اجراء اور زائرین کے عراق میں داخلے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ حکام کوفوری احکامات جاری کرنے کا وعدہ کیا۔

علاوہ ازیں زیارت امام حسین ع کے مشتاق ہزاروں زائرین نے عراقی ویزے کے اجراء کے مسائل فوری حل کروانے پر وفاقی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر، چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس، وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ساجد طوری اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے عراقی حکام سے رابطہ کرے ہزاروں زائرین کے کروڑوں روپے ڈوبنے سے بچالیئے اور وہ زیارت کربلا کیلئے آمادہ و تیار ہوئے۔

11:42 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top