مغربی یمن میں سعودی اتحاد کے مسلح جاسوس طیاروں کے فضائی حملے
شیعیت نیوز: نیوز ذرائع نے جمعہ کی رات اطلاع دی ہے کہ سعودی اتحاد کے مسلح جاسوس طیاروں نے یمن کے مغرب میں علاقوں کو نشانہ بنایا۔
سعودی اتحاد کے مسلح جاسوس طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے جنوب میں واقع شہر حیس اور صوبہ تعز کے مغرب میں واقع مقبانی شہر کو چار بار نشانہ بنایا۔
یمن کے المسیرہ نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جاسوس طیاروں نے الجبالیہ اور حیس کے علاقے میں بھی پروازیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی کے جوانوں کا زائرین اربعین پر حملے کا داعشی منصوبہ ناکام
دوسری جانب سعودی عرب کی سرحدی فورسز نے صوبہ صعدہ کے علاقے رازح میں ایک خاتون کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
یہ حملے ایسے وقت ہو رہے ہیں جب اقوام متحدہ کی ثالثی سے یمن میں متحارب فریقوں کے درمیان کئی ماہ سے جنگ بندی ہو چکی ہے۔ لیکن سعودی اتحاد آئے روز اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
قبل ازیں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا تھا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے بار بار کی خلاف ورزیوں سے یمن میں جنگ بندی تقریباً تباہ ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کی امریکہ اور برطانیہ کی جانب سےلگائے گئے الزمات کی تردید
سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات سمیت متعدد عرب ممالک کے اتحاد کی صورت میں اور امریکہ کی مدد اور سبز روشنی اور صیہونی حکومت کی حمایت سے، غریب ترین عرب ملک یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیے۔
سعودیوں کی توقعات کے برعکس، ان کے حملوں نے یمنی عوام کی مزاحمت کی مضبوط ڈھال کو نشانہ بنایا اور سعودی سرزمین، خاص طور پر آرامکو کی تنصیبات پر سات سال تک یمنیوں کے مسلسل اور دردناک حملوں کے بعد، ریاض کو ہار ماننا پڑی۔







