مشرق وسطی

شام: الشیخ یوسف کے علاقے میں دہشت گردوں کے اڈے پر روسی فضائیہ کی بمباری، 120 ہلاک

شیعیت نیوز: شام میں ادلب کے علاقے الشیخ یوسف کے علاقے میں روسی فضائیہ کی بمباری میں سو سے زائد دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

ذرائع کے مطابق شمال مغربی شام میں روس کی فضائیہ نے دہشت گردوں کے اڈوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 120دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

اسپتنک نیوز ایجنسی نے شام میں واقع روسی مرکز کے حوالے سے خبر دی کہ ادلب کے علاقے الشیخ یوسف کے علاقے میں بمباری کی گئی ہے جس سے دہشت گردوں کے یہ اڈے تباہ ہو گئے ہیں۔

پچھلے ماہ روسی ذرائع نے خبر دی تھی کہ دہشت گردوں کے نئے تشکیل پانے والے گروہ حراس الدین، انصارالتوحید اور ہیئت تحریر کے دہشت گرد شمال مغربی شام سے یوکرین جا رہے ہیں جن میں زیادہ تر غیرشامی ہیں، ان دہشت گرد گروہوں میں عراقی، چیچنی، تیونسی اور فرانسیسی دہشت گرد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملکہ الزبیتھ کی موت بھی برطانوی عوام کو مہنگی پڑی

جبہۃ النصرہ سے وابستہ ہیئت تحریر ان دہشت گردوں کو ترکی کی سرحد سے پانچ کلومیٹر دور ایک اڈے پر منتقل کرتی ہے جہاں سے یہ ترکی میں داخل ہوتے ہیں اور وہاں سے آگے انہیں یوکرین بھیجا جاتا ہے۔

شام میں روسی مرکز کے افسر یوگنی کراسیموف نے کچھ وقت پہلے بتایا تھا کہ ان دہشت گردوں کو کیمیائی حملے کرنے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت نے ایک بار پھر شام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

شام کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر شام کے صوبہ حلب کے ایئرپورٹ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

اس حملے میں کافی مالی نقصان ہوا تاہم جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہيں ہوئی ہے۔

شامی حکام ان حملوں کو اپنی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button