ایران

امریکہ اور برطانیہ کو ایران کے خلاف الزمات لگانے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، کنعانی

شیعیت نیوز: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے البانیہ کے خلاف دعوے کیے گئے سائبر حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ جو اس سے قبل ایران کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف متعدد سائبر حملوں کے سامنے خاموش رہے تھے اور اس طرح کے اقدامات کی حمایت بھی کر چکے تھے، کو ایران کے خلاف ایسے الزامات لگانے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ناصر کنعانی نے جمعرات کی علی الصبح کو امریکی قومی سلامتی کونسل اور برطانوی محکمہ خارجہ کی جانب سے البانیہ کے خلاف دعوے کیے گئے سائبر حملے سے متعلق ایران کے خلاف الزامات لگانے کی تردید کرتے ہوئے ان کی سختی سے مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا پُرامن جوہری پروگرام اب تک کا سب سے شفاف رہا ہے، بہروز کمالوندی

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور برطانیہ جو اس سے قبل ایران کے بنیادی ڈھانچے اور حتی کہ ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف متعدد سائبر حملوں کے سامنے خاموش رہے تھے اور اس طرح کے اقدامات کی بالواسطہ اور بلاواسطہ حمایت بھی کر چکے تھے، کو ایران کے خلاف ایسے الزامات لگانے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

کنعانی نے ان مضحکہ خیز بہانوں سے ایران کے خلاف کسی بھی سیاسی مہم جوئی کے خلاف خبردار کرتے ہوئےاس بات پر زور دیا کہ ایران، کسی بھی ممکنہ سازش کے خلاف فیصلہ کن، فوری اور پچھانے والی جوابی کاروائی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بطور ایک ملک کے جو بار بار سائبر حملوں کا شکار ہوگیا ہے، سائبر حملوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ذمہ دارانہ بین الاقوامی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔

واضح رہے کہ البانیہ کے وزیر اعظم ادی راما نے بدھ کو ایران کی جانب سے ان اس ملک کے خلاف سائبر حملوں کے بے بیناد الزامات لگاتے ہوئے ایک بیان میں ایران سے سفارتی تعلقات کو منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی سفارت کاروں اور سفارت خانے کے اہلکاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر اس ملک کو چھوڑ دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button