مشرق وسطی

بحرین کا موجودہ فرمانروا صہیونی ایجنٹ ہے، ابراہیم العرادی

شیعیت نیوز: بحرین میں 14 فروری نامی اتحاد کے اعلی سطحی رہنما ابراہیم العرادی نے دعوی کیا ہے کہ بحرین کے موجودہ فرمانروا اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کے اعلی سطحی افسر ہیں اور وہ دراصل صہیونی ایجنٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت بین الاقوامی قوانین کو پامال کر رہی ہے اور یہ بات دنیا والوں کیلئے انتہائی واضح ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اب تک آل خلیفہ حکومت کو سینکڑوں بار تنبیہہ کر چکے ہیں لیکن اس کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

ابراہیم العرادی نے مزید کہا کہ بحرین پر حکومت کرنے کیلئے ایک صہیونی افسر کو تعیینات کئے جانا انتہائی خطرناک بات ہے اور عالمی برادری، عرب ممالک کی قومی سلامتی اور اسلامی ممالک کی سلامتی بھی خطرے میں پڑ چکی ہے۔ آل خلیفہ حکومت اپنی حیثیت سے بڑا کھیل کھیلنے میں مصروف ہے جس کا نتیجہ ہمارے بچوں، خواتین اور عوام کی قربانی کی صورت میں ظاہر ہو گا۔

ابراہیم العرادی نے کہا کہ 14 فروری اتحاد کے انقلابی جوانوں نے بحرینی حکومت کی جانب سے منامہ میں یہودی محلہ تعمیر کئے جانے کے خلاف اسی لئے ایک بیانیہ بھی جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے فیصلے امریکی انتخابات پر اثر انداز ہوتے ہیں، بریگیڈئیر جنرل سلامی

یاد رہے کچھ ماہ قبل عبری زبان میں شائع ہونے والے اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ چند دنوں تک اسرائیل نیوی کا ایک اعلی سطحی افسر مستقل بنیادوں پر بحرین میں تعیینات کیا جائے گا۔ یہ افسر منامہ کے سکیورٹی اداروں سے رابطہ قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ امریکی فوجیوں سے رابطہ برقرار رکھنے کا کردار بھی ادا کرے گا۔

ان ذرائع ابلاغ نے مزید بتایا کہ بحرین اور غاصب صہیونی حکومت کے درمیان اس بارے میں ایک معاہدہ بھی طے پایا ہے جس کے مطابق بحرین اور تل ابیب کے درمیان اسٹریٹجک سکیورٹی تعاون میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ابراہیم العرادی نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے عوام کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال اور بغیر وارنٹ گرفتاریوں کے بارے میں کہا کہ آل خلیفہ حکومت اور اس کے حکام گلی کوچوں میں عوام کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال اور بغیر وارنٹ گرفتاریوں میں مصروف ہیں۔ ہر روز سننے میں آتا ہے کہ آل خلیفہ حکام نے ایک مرد یا خاتون کو گرفتار کیا ہے اور اسے مختلف دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ اسی طرح مار پیٹ کر راستے میں پھینک جاتے ہیں اور وہ خون میں بھرا ہوا گھر واپس لوٹتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے گماشتے اسنائپر گنوں کے ذریعے عام لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرتے ہیں اور ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں پائی جاتی۔ اس سارے ظلم و ستم کے پیچھے بحرینی ولی عہد اور وزیر داخلہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کا ہاتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button