مشرق وسطی

شام میں داعش کا سرغنہ محمد الیاد عبدالرزاق فوجی آپریشن میں ہلاک

شیعیت نیوز: محمد الیاد عبد الرزاق نامی داعش کا مقامی سرغنہ جو دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا، درعا میں کوئیک رسپانس فورس کے ایک آپریشن میں مارا گیا۔

ذرائع ابلاغ نے شامی سیکورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ درعا علاقے میں کوئیک رسپانس فورس نے معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔

اس آپریشن میں ایک دہشت گرد محمد الیاد عبدالرزاق عرف ابوقاسم العقرابوی مارا گیا جو درعا میں داعش کا مقامی سرغنہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس کے خفیہ ٹھکانے سے بہت سے ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

شامی نیوز ایجنسی کے مطابق اس دہشت گرد نے گزشتہ ماہ ہونی والی بہت سی دہشت گردانہ کاروائیوں میں حصہ لیا تھا جن میں شامی فوج کی ایک یونٹ پر حملہ اور ایک پولیس پر حملے کے بعد اس کے عملے کے کئی افرد کو اغوا کے بعد قتل کرنے جیسی دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ فوری طور پر شام سے نکل جائے، چاؤ لیجیان

دوسری جانب امریکی فوج ایک بار پھر شام کے تیل کے کنوؤں سے چوری شدہ تیل کے 31 ٹینکر عراق میں اپنے اڈوں میں لے گئی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمال مشرقی شام کے مقامی ذرائع نے پیر کے روز شام کے 31 آئل ٹینکروں کی چوری اور عراقی سرزمین میں ان کی منتقلی کی اطلاع دی ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق چوری شدہ تیل کی یہ کھیپ الولید کراسنگ کے ذریعے شمالی عراق منتقل کی گئی۔ یہ وہ کراسنگ جسے دمشق اور بغداد کی حکومتیں غیر قانونی سمجھتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب تیل کے ٹرک آگے بڑھے تو تین فوجی گاڑیاں ان کے ساتھ تھیں۔

گزشتہ روز امریکی فوج نے شام کے الشرقیہ اور الجزیرہ کے علاقوں کے تیل کے کنوؤں سے 64 ٹینکروں کی کھیپ کو چوری کرکے المحمودیہ کی غیر قانونی کراسنگ کے ذریعے شمالی عراق پہنچا دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button