اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مقبوضہ مغربی کنارے میں بس پرفائرنگ کے نتیجے میں پانچ اسرائیلی زخمی

شیعیت نیوز: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی میڈیکل سروسز سے تعلق رکھنے والے پیرا میڈیک ماٹی کارمی نے بتایا کہ ہم نے بس کے باہر گولیوں سے زخمی دوافراد کو دیکھا۔ان کا علاج آئی ڈی ایف (اسرائیلی فوج) کا طبی عملہ اور دیگر افراد کر رہے تھے۔وہ جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

اتوار کے روز فائرنگ کا یہ واقعہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں پیش آیا ہے۔ گولی لگنے سے زخمی دونوں افراد ہوش میں تھے اورانھیں فضائی ایمبولینس کے ذریعے اسرائیلی شہر حیفا کے رامبام اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایم ڈی اے نے بتایا کہ تین اور افراد شیشے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے ہیں اور بعد ازاں انھیں سڑک کے ذریعے شمالی اسرائیل کے ایک اوراسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے حملے

بس ڈرائیوروں کی نمائندہ ایک یونین کی طرف سے جاری کردہ تصویر میں گاڑی کی ونڈ سکرین میں گولیوں کے نشان ہیں اور اس میں سوراخ ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی وزیردفاع بینی گینز نے کہا کہ سکیورٹی فورسز فوری طور پرحملہ آوروں کا تعاقب کرکے انھیں پکڑ لیا ہے۔

فلسطینی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس کارروائی میں صیہونیوں کو لے جانے والی ایک بس کو نقصان پہنچا ہے اور غاصب حکومت کی فوج نے رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں سلواد کے مرکزی جنوبی داخلی راستے کو بند کر دیا ہے۔

عبرانی زبان بولنے والے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اس کارروائی میں کوئی صیہونی زخمی نہیں ہوا جبکہ اس نے کہا کہ اس بس پر کم از کم 10 گولیاں چلائی گئیں۔

گذشتہ ماہ مقبوضہ مشرقی یروشلم (بیت المقدس) میں اسی طرح کے فائرنگ کے ایک اور واقعہ اسرائیلی بس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔شہرقدیم میں علی الصباح اس حملے میں متعدد امریکی شہریوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یادرہے کہ اسرائیل نے 1967 کی چھے روزہ جنگ کے بعد سے یروشلم اور مغربی کنارے پر قبضہ کررکھا ہے۔اسرائیلی فوج نے جنگ میں یہ علاقے اردن سے چھینے تھے اوریروشلم کے مغربی حصے کو ریاست میں ضم کرلیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button