ایٹمی مذاکرات سے متعلق مجلس شورائے اسلامی کے اراکین کا صدر رئیسی کو خط
شیعیت نیوز: ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے صدر مملکت ڈاکٹر رئیسی کے نام اپنے مراسلے میں ، بلا ضمانت امریکی وعدوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کی پریزائڈنگ کمیٹی کے ترجمان نظام الدین موسوی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے صدر مملکت ڈاکٹر رئیسی کے نام اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ بلا ضمانت امریکی وعدوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ایٹمی معاہدے کو دوبارہ کوئی نقصان نہ پہنچ سکے۔
واضح رہے کہ ایرانی عوام کے خلاف عائد امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کے مقصد سے مذاکرات کا نیا دور ویانا میں چار اگست کو شروع ہوا تھا جو آٹھ اگست کو اپنے اختتام کو پہنچا۔
اس مرحلے میں مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے مذاکرات کے یورپی کوآرڈینیٹر انریکہ مورے نے کچھ تجاویز پیش کی تھیں۔
مذاکرات کے تقریباً سبھی فریق کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اب اس سلسلے میں مذاکرات کے عمل کو جلد از جلد وائنڈ اپ کر کے اُسے نتیجہ تک پہنچانے کی ضرورت ہے مگر اب تک اس راہ میں امریکی حکام کا رویہ، انکی بے عملی اور کھوکھلے دعوے رکاوٹ بنے رہے ہیں۔ جبکہ نتیجہ امریکہ کے سیاسی فیصلے پر فوری طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خطے میں صیہونیوں کی موجودگی کو برداشت نہیں کریں گے، میجر جنرل باقری
دوسری جانب ایران کی زمینی افواج کے کمانڈر نے ایران کی عظیم ڈرون طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی زمینی افواج سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ڈرون بنانے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
دفاعی اور جنگی میدانوں میں سائنسی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دفاع مقدس کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے موضوع پر کانفرنس امام علی کیڈٹ کالج میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں جنرل اسٹاف کے سپریم کمانڈر بریگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی” اور فوج کے کمانڈروں اور اعلیٰ عہدے داروں نے شرکت کی ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی زمینی افواج کے کمانڈر جنرل کیومرت حیدری نے ایران پریس کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ آج ایرانی فوج کو اس ٹیکنالوجی کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جس پر دنیا بھروسہ کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی مسلح افواج سائنس کی طاقت، نالج بیسڈ کمپنیوں اور ایرانی نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی زمینی افواج کے کمانڈر نے کہا کہ بلا شبہ کوئی بھی جنگ سائنس اور ٹیکنالوجی کا سہارا لیے بغیر نہیں جیتی جا سکتی، اس لیے دفاع مقدس کے دوران ہماری مسلح افواج نے سائنس اور ٹیکنالوجی سے لیس جنگی آلات بھی استعمال کیے اور کامیابیاں بھی حاصل کیں۔
جنرل حیدری نے کہا کہ دفاع مقدس میں اہم مسئلہ جدت، تخلیق اور اختراع ہے اور ہمارے فوجیوں کا سائنسی پس منظر تھا اور وہ جنگ جیتنے کے قابل تھے۔







