مشرق وسطی

شام میں دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے حملے

شیعیت نیوز: دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ نے امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی شام کے بعض علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

روسی ذرائع کے مطابق دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ نے شام کے صوبہ حلب، ادلب اور لاذقیہ کے بعض علاقوں پر حملے کیے ہیں۔

یہ حملے ان علاقوں پر کیے گئے جن پر امن معاہدے کے تحت حملے نہ کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

صوبہ ادلب، حلب، حماہ اور لاذقیہ کے متعدد علاقوں کو ایک معاہدے کے تحت پرامن علاقہ قرار دیا گیا تھا لیکن دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کی جانب سے اس کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

صوبہ ادلب شام میں دہشت گروہ تحریر شام کے زیرقبضہ آخری علاقہ اور نصرہ فرنٹ کو اس گروپ کا اہم ترین دھڑا مانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے شہر القامشلی امریکہ کی سازش، تیسرا فوجی اڈہ بنایا

دوسری جانب ترک فوجیوں اور اس کے آلۂ کاروں نے ایک بار پھرشام کے الرقہ رہائشی علاقے پر حملہ کیا۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق غاصب ترکی فوجیوں کی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ نے عین عیسی کے علاقے اور اسی طرح الرقہ کے کی بیلان الاقوامی «M4» شاہراہ پر توپوں کے گولے داغے جس کی وجہ سے علاقے کے کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ شام میں ترکی اور امریکی آلۂ کار، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے شامی عوام اور خطے کے استقامتی محاذ کے خلاف برسر پیکار ہیں ۔ شام کے مختلف علاقوں میں امریکی موجودگی کے خلاف عوامی ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے اور لوگ آئے دن دہشتگردی سے جنگ کے بہانے شام میں موجود امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔

شام کی حکومت نے بھی بارہا اقوام متحدہ میں امریکہ کی سرکردگی میں اپنے ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو غیرقانونی اور جارحیت قرار دیتے ہوئے اُس پر سخت اعتراض درج کرایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button