اہم ترین خبریںعراق

اربعین حسینی (ع) کے زائرین کی سکیورٹی کیلئے فوج تعینات

شیعیت نیوز: عراق کے فوجی اہلکار اربعین حسینی (ع) کے زائرین کو تحفظ فراہم کر نے کیلئے مختلف علاقوں میں تعینات ہوگئے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوجی کے بیان میں آیا ہے کہ زائرین کی رفت و آمد کے راستوں میں زائرین کو سکییورٹی فراہم کرنے کے مقصد سے فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہوئی ہے ۔

اس سے قبل عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی ڈیویژن 110 کے کمانڈر ظاہر حبیب المندلاوی نے اعلان کیا تھا کہ اس نے صوبہ کربلا جانے والے زائرین کے راستے کے لیے سیکیورٹی پلان سنبھال لیا ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خانقین کی سرحدوں سے لے کر حوض حمرین تک حفاظتی انتظامات جاری ہیں بتایا کہ اس منصوبے میں زائرین کے قافلوں کی حفاظت اور راستوں کے اطراف میں حفاظتی گشت کا پلان شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین زائرین کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، مقتدیٰ صدر

ادھرعراق کے وزیر داخلہ عثمان الغانمی نے بغداد میں اربعین حسینی (ع) سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اس موقع پر زیارت میں خلل ڈالنے والے کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

عراقی حکومت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "واع” کے مطابق، الغانمی نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی اربعین کی زیارت کی تیاری کے لیے، ہم نے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا تاکہ خدمت کے منصوبوں کو سیکورٹی کے ساتھ مربوط کیا جا سکے۔

اس سلسلے میں عراقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ حفاظتی منصوبے امدادی خدمات کے بغیر کامیاب نہیں ہوں گے، جن میں بجلی، نقل و حمل، تیل اور بلدیات کی وزارتوں کی اجتماعی کوششیں شامل ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے سیکورٹی اور سروس کی کوششوں سے متعلق اہم محوروں پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہم اس انتہائی وسیع تقریب پر کسی بھی طرح کے منفی اثرات مرتب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ یہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے اجتماع کے ساتھ سب سے بڑا واقعہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button