افغان جنگ، امریکہ کی چار حکومتوں کی شکست ہے، امریکی جنرل فرینک میکنزی

شیعیت نیوز: ایک سابق امریکی جنرل فرینک میکنزی کا کہنا ہے کہ جنگ افغانستان میں شکست کو امریکہ کی چار حکومتوں کی شکست قرار دیا ہے۔
جنرل فرینک میکنزی نے جنگ افغانستان میں شکست کو چار امریکی حکومتوں کی شکست قرار دیا ہے۔
افغانستان میں غیر ملکی افواج کے امریکی سربراہ نے افغانستان میں امریکی شکست کو کئی امریکی حکومتوں کی شکست قرار دیا ہے۔
فرینک میکنزی نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ افغانستان میں شکست چار امریکی حکومتوں کی شکست تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ شکست فوجی اور سفارتی دونوں شعبوں میں ہوئی ہے۔ سابق امریکی کمانڈر نے بتایا کہ پچھلی دو دہائیوں کے دوران امریکہ کو ایسی کم ہی شکست ہوئی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ طالبان کو ہمیشہ پاکستان میں پناہ ملتی رہی ہے اور امریکہ اس مسئلے کو حل نہیں کر سکا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے افغانستان میں اپنے نظریات مسلط کرنے کی کوشش کی جو ہماری غلطی تھی۔
جنرل فرینک میکنزی نے کہا کہ طالبان کی حفاظت میں رہنے والے شدت پسند گروپ کبھی بھی امریکہ کے لیے خطرہ نہیں بن سکتے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر کو جنرل اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت سے روکا جائے، کیرکن ڈان بیکن
دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس کے رہائشی علاقے میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورت وورث کی پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے صحن میں موجود تین افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 17 سالہ لڑکا جمارین مونرو اور 5 سال کا بچہ ریشارد اسکات موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ڈیڑھ سال کا ایک بچہ زخمی ہوا جو اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
دوسری جانب اوریگون کے شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ملزم شاپنگ سینٹر کے پارکنگ ایریا میں خودکار رائفل سے فائرنگ کرتے ہوئے گروسری اسٹور تک گیا جہاں اس نے فائرنگ کی۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر ملزم کا تعاقب کیا تو وہ اپنی رائفل کے ساتھ مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گولی نہیں چلائی، ملزم پہلے ہی مرچکا تھا۔