دنیا

ایرانی صدر کو جنرل اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت سے روکا جائے، کیرکن ڈان بیکن

شیعیت نیوز: ریپبلکن پارٹی کے رکن کانگریس کیرکن ڈان بیکن نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت سے روکیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق رکن کانگریس ڈان بیکن نے بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ تہران ہماری سرزمین پر امریکیوں کو مارنے کی جارحانہ منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی ٹیکنالوجی کا پرامن استعمال ایرانی عوام کا حق ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

اسی طرح ضد انقلاب امریکی پھٹو منافقین کے ایک گروہ نے ایرانی صدر حجتہ الاسلام ابراہیم رئیسی کے خلاف نیویارک کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ انہیں 1988 میں منافقین کو دی جانے والی قانونی سزاوں کو سیاسی قیدیوں کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے طور ر پیش کیا جا سکے اور مبینہ طور پر نسل کشی کے ارتکاب کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکے۔

امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایرانی صدر کو امریکہ آنے سے روکا جائے اور اگلے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب نہ کرنے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں ایک بار گرفتاریوں کا بازار گرم

اسی طرح پریس کانفرنس کے دوران انقلاب اسلامی کے خلاف جاسوسی اور بغاوت کا ارتکاب کرنے کے نتیجے میں سزاوں سے بچ جانے اور فرار ہو کر امریکہ، کینیڈا اور جرمنی میں جا کر پناہ لینے والوں نے من گھڑت کہانیاں سنائیں اور انقلابی اسلامی عدالت کی طرف سے جو قانونی طور دی گئی سزاوں کو تشدد قرار دیا۔

واضح رہے کہ مجاہدین خلق نامی منافق گروہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد عالمی استعمار کی پشت پناہی میں ایران میں متعدد شخصیات کو شہید کیا، دشمن طاقتوں کے لیے جاسوسی کی اور دھماکوں سمیت مختلف تخریبی کاروائیاں کر کے جرائم کا ارتکاب کیا، جنہیں عدالتوں نے سخت سزائیں دیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button