اہم ترین خبریںعراق

بغداد میں گرین زون پر راکٹوں سے حملہ، امریکی سفارت خانے میں خطرے کے سائرن کی گونج

شیعیت نیوز: عراق کے دارالحکومت بغداد میں کشیدہ حالات کے دوران بغداد کے گرین زون میں دہشت گرد امریکیوں کی ایک فوجی چھاؤنی پر راکٹ حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی نازک صورتحال کے درمیان بغداد کے گرین زون میں امریکی چھاؤنی پر 107 ملی میٹر کے کئی کاٹیوشا راکٹ فائر کئے گئے جس کے بعد بغداد چھاؤنی کے اندر سے خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دیں۔

یہ راکٹ البلدیات علاقے سے فائر کئے گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق 2 راکٹ ترکیہ سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی کی بلڈنگ پر گرے۔

عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں اس ملک کی پارلیمنٹ میں بل منظور ہونے کے بعد دہشت گرد امریکی فوج کے کارروانوں کو تسلسل کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

عراقی عوام اور استقامتی گروہوں نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اگر ملک میں امریکی فوجی قابض رہے تو ان سے جارح اور غاصب فوجیوں کے طور پر نمٹا جائے گا اور اس کے لئے ملک کی استقامتی تنظیموں کو مکمل طور پر حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی بغداد میں تشدد روکنے پر تاکید

دوسری جانب عراق میں الفتح اتحاد کے سربراہ نے سب کو امن کی دعوت دیتے ہوئے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ آتشیں اسلحے کا استعمال بند کیا جائے۔

عراق میں الفتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے ایک بیان میں بغداد میں جاری تصادم اور مسلح جھڑپوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہادی العامری نے آج منگل علی الصبح تمام فریقین کو امن کی دعوت دیتے ہوئے آتشیں اسلحے کے استعمال کو روکنے اور سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور دونوں طرف اپنے بیٹوں سے چاہتا ہوں کہ وہ اسلحے کا استعمال ترک کر دیں، کیونکہ اسلحہ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور بھائیوں کے درمیان گفتگو اور ٹیبل ٹاک کے علاوہ کوئی دوسرا حل موجود نہیں۔

یاد رہے کہ عراق میں الصدر تحریک کے سربراہ سید مقتدیٰ الصدر سوموار کی دوپہر تمام سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کشی کا اعلان کرچکے ہیں۔ ان کے اس بیان کے بعد بھی الصدریوں نے گرین زون میں سرکاری املاک پر حملہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button