اہم ترین خبریںعراق

صدر دھڑے کے حامی فسادیوں کا عراقی صدارتی محل پر حملہ، سعودی چینل کی شیطنت برملا

شیعیت نیوز: صدر دھڑے کے حامی فسادیوں نے عراقی صدارتی محل پر حملہ کر دیا۔

گرین زون میں حکومتی مراکز پر حملے کے بعد صدر دھڑے کے حامی فسادیوں نے عراقی صدارتی محل پر بھی حملہ کر دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر دھڑے کے سربراہ سید مقتدی صدر نے آج پیر کی دوپہر کو دعویٰ کیا کہ وہ تمام سیاسی سرگرمیوں سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ ان کے اس بیان کے بعد گرین زون میں صدر دھڑے کے حامی فسادیوں نے کچھ سرکاری عمارتوں پر حملہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :  سید مقتدیٰ صدر نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی

صابرین نیوز ٹیلیگرام چینل نے ویڈیو کلپس شائع کرکے اطلاع دی کہ صدر دھڑے سے وابستہ "سرایا السلام” کے عناصر صدارتی محل پر حملہ کرنے کے بعد اس میں داخل ہوگئے۔

دریں اثنا، صدر دھڑے میں مظاہروں اور دھرنوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے اعلان کیا کہ اس نے اپنی سرگرمی ختم کر دی ہے اور اپنی تمام سرگرمیوں کو بند کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم علماء کی عالمی یونین کی ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت

دوسری جانب سعودی عرب کے العربیہ نیٹ ورک جیسے کچھ نیوز ذرائع جو کہ عراقی بحران کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں، پرانی ویڈیوز شائع کر رہے ہیں۔ اس نیٹ ورک نے مصر سے تعلق رکھنے والی ایک ویڈیو شائع کی اور دعویٰ کیا کہ اس کا تعلق "الصدر” سٹی سے ہے تاکہ صورتحال کو نازک بنایا جا سکے۔

اس ہنگامے کے جواب میں عراقی سیکورٹی فورسز نے ایک بیان جاری کر کے بغداد شہر میں ٹریفک پر پابندی کا اعلان کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس پابندی میں کاریں اور تمام شہری شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button