اہم ترین خبریںعراق

سید مقتدیٰ صدر نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی

شیعیت نیوز: عراق کی سیاسی صورتحال میں آج ایک بار پھر اس وقت ہلچل مچ گئی جب عراق کی ممتاز سیاسی شخصیت مقتدیٰ صدر نے غیر متوقع طور پر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق،عراق میں مرجع تقلید آیت‌الله سید کاظم حسینی حائری کی جانب سے کہولت سن کی وجہ سے مرجعیت سے کنارہ کشی اختیار کرنے اور مقتدی صدر کا نام نہ لیتے ہوئے عراقی عوام میں اختلافات پیدا کرنے پر کڑی نکتہ چینی کے فورا بعد ممتاز سیاسی شخصیت مقتدیٰ صدر نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج جو فلسطینی شہداکی لاشیں بھی حراست میں رکھتی ہے، فوزی البرہوم

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق الصدر پارٹی عراق کے سربراہ سید مقتدیٰ الصدر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی کر رہے ہیں اور اپنے اداروں کو ایک پیچیدہ سیاسی تعطل کے جواب میں بند کر رہے ہیں۔

مقتدیٰ صدر نے یہ بھی اعلان کیا کہ ہم نے ہمارے ماتحت چلنے والے تین اداروں سمیت الصدر پارٹی سے متعلق تمام اداروں کو تحلیل کردیا ہے تاہم ثقافتی اور مذہبی ادارے کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آج کے دور میں با بصیرت موکبوں کی ضرورت ہے، حجۃ الاسلام سید ہاشم الحیدری

صدر دھڑے کے زیادہ تر افراد مرجع تقلید آیت‌الله سید کاظم حسینی حائری کے مقلد تھے۔

یاد رہے کہ مقتدیٰ الصدر اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کی سیاسی صورتحال میں آج ایک بار پھر اس وقت ہلچل مچ گئی جب عراق کی ممتاز سیاسی شخصیت مقتدیٰ صدر نے غیر متوقع طور پر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button