یمن

سعودی اتحاد ہمارے آبی ذخائر کو جوہری مواد سے آلودہ کر رہا ہے، یمن

شیعیت نیوز: فارس نیوز ایجنسی کے مطابق یمن کی وزارت پانی و ماحولیات نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبہ الحدیدہ کے بعض آبی ذخائر میں جوہری مواد سے آلودگی پائی گئی ہے۔

آبی ذخائر کی تنظیم کے نائب سربراہ عبدالکریم السفیانی نے اس رپورٹ میں مزید بتایا کہ سعودی عرب کی سربراہی میں جارح عرب اتحاد نے 2015ء سے اب تک یمن میں 3 ہزار کے قریب پانی کی تنصیبات تباہ کی ہیں۔ ان تنصیبات میں ڈیم، پشتے، واٹر پمپ، پانی کے ٹینک اور آبپاشی کے نیٹ ورکس شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2 کروڑ سے زائد یمنی شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ اس رقم کی تصدیق بین الاقوامی تنظیموں نے بھی کی ہے۔

یمن کے نائب وزیر پانی و ماحولیات عبدالسلام الحکیمی نے بتایا کہ جارح عرب اتحاد کی جانب سے یمن میں پانی اور ماحولیات سے متعلق تنصیبات کو پہنچنے والا نقصان 432 ارب ڈالر کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصر الله کی حماس کے رہنماؤں سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کی ترسیل میں رکاوٹ اور اس کی قیمت بڑھ جانے کے باعث پانی کا نظام شدید مشکلات کا شکار ہو چکا ہے۔

الحکیمی نے کہا کہ جنگ بندی کے دوران یمن نے پانی کے نظام سے متعلق ضروری سازوسامان برآمد کرنے کی کوشش کی ہے جس کے نتیجے میں کئی واٹر پراسسنگ پلانٹ دوبارہ چل پڑے ہیں۔

اقوام متحدہ نے بھی چند ماہ قبل اپنی رپورٹ میں اس بات کا ذکر کیا تھا کہ یمن کی نصف آبادی جنگ کی وجہ سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہو چکی ہے۔

دوسری جانب سعودی جارح اتحاد نے یمن کے لئے ایندھن پر مشتمل ایک اور بحری جہازکو روک لیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل پٹرولیم کمپنی کے ترجمان عصام یحیی کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے بحری جہاز تیارا کو جس میں کئی ہزار ٹن سے زائد ایندھن ہے روک دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس بحری جہاز کو اقوام متحدہ کی جانب سے اجازت ملی تھی۔ اس طرح گزشتہ دنوں میں روکے جانے والے بحری جہاڑوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

جارح سعودی اتحاد نے اس سے قبل بھی کئی بحری جہازوں کو جن میں غذائی اشیاء اور ایندھن تھے، اقوام متحدہ کا پرمٹ ہونے کے باوجود روک لیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی جاری جارحیت کی وجہ سے اس ملک کو ایندھن کی اشد ضرورت ہے اور اسی وجہ سے اس ملک کے زیادہ تر اسپتال یا تو بند پڑے ہیں یا پھر سعودی جارحیت کا شکار ہو کر تباہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button