اہم ترین خبریںلبنان

سید حسن نصر الله کی حماس کے رہنماؤں سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: لبنان کی مقاومتی تحریک حزب‌ الله کے سیکرٹری جنرل اور حماس کے رہنماؤں نے ایک ملاقات میں خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال کے علاوہ فلسطین اور لبنان کے زمینی حقائق کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

حماس کے شعبہ سیاسیات کے نائب سربراہ صالح العاروی، پولیٹیکل کونسل کے رکن خلیل الحیۃ اور اسامہ حمدان پر مشتمل وفد نے حزب‌ الله لبنان کے سربراہ سید حسن نصر الله سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں فلسطین میں سیاسی اور زمینی تبدیلیوں، لبنان اور بالخصوص قدس، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر حالیہ تصادم کے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں طرف کے رہنماوں نے باہمی تبادلہ خیال کے دوران غزہ پر اسرائیلی کی حالیہ جنگ جارحیت کے بعد کے اثرات کے علاوہ یروشلم اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحانہ کارروائیوں پر بھی  تفصیلی بات چیت بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج جو فلسطینی شہداکی لاشیں بھی حراست میں رکھتی ہے، فوزی البرہوم

حماس اور حزب اللہ کی قیادت نے اسرائیلی جنگی جارحیت کے اثرات سے نمٹنے کے لیے غور کیا گیا۔

سید حسن نصر اللہ اور حماس کے رہنماؤں نے خطے میں موجودہ پیش رفت کے نتیجے میں پیش آنے والے اتفاقات اور مستقبل کے بارے میں گفتگو کی۔

اس سے قبل فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ بھی گذشتہ بدھ کے روز حزب‌ الله کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر الله سے ملاقات کرچکے ہیں۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں پیش آنے والے حادثات پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیلی دشمن کے ساتھ حالیہ آخری جنگ کے تمام سیاسی اور زمینی پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

سید حسن نصر الله اور زیاد النخالہ نے آئندہ پیش آنے والے سیاسی منظر نامے پر مقاومتی حلقوں کے کردار پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button