اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی مفتی ومسلم ورلڈ لیگ کے جنرل سیکریٹری عبدالکریم العیسیٰ نے سلمان رشدی ملعون پر حملے کو غیر اسلامی قرار دے دیا

عبدالکریم العیسیٰ کا کہنا تھا کہ مذہبی اور دانشورانہ معاملات پر، جیسا کہ ایسے الفاظ جو مکمل یا جزوی طور پر اشتعال انگیز ہوں، ان معاملات سے نمٹنے کے لیے بھی تشدد نہیں کرنا چاہیئے

شیعیت نیوز: سعودی شاہی حکومت کی ایماء پر کارفرمامسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل عبدالکریم العیسیٰ نے کہا ہے کہ سلمان رشدی پر حملہ وہ جرم ہے، جو اسلام میں قابل قبول نہیں۔ عرب نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسلام تشدد کے خلاف ہے اور کبھی کسی بھی قسم کے تشدد کو قبول نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سیاحت، ثقافت و ہینڈی کرافٹ کانفرنس،ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب کی خصوصی شرکت

عبدالکریم العیسیٰ کا کہنا تھا کہ مذہبی اور دانشورانہ معاملات پر، جیسا کہ ایسے الفاظ جو مکمل یا جزوی طور پر اشتعال انگیز ہوں، ان معاملات سے نمٹنے کے لیے بھی تشدد نہیں کرنا چاہیئے۔ اٹلی کے شہر رمنی میں ہونے والے بین المذاہبی مذاکرات کے دوران مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایمان رکھنے والے کو تمام لوگوں سے محبت کرنی چاہیئے، چاہے وہ اس سے متفق ہوں یا نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button