اہم ترین خبریںلبنان

سید حسن نصراللہ اور زیاد النخالہ کی دوطرفہ ملاقات ، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: لبنانی نیوز چینل المیادین نے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل اور اسلامی جہاد فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ کی بیروت میں دوطرفہ ملاقات کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماوں نے اس دوطرفہ ملاقات میں غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں غزہ پر مسلط کی جانے والی گزشتہ تین روزہ جنگ کے متعلق خصوصی طور پر بات چیت ہوئی اور تازہ ترین زمینی اور سیاسی حالات کا جائزہ لیا گیا اور میڈیا کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

المیادین نیوز چینل کے اعلان کے مطابق سید حسن نصر اللہ اور زیاد النخالہ نے اس ملاقات میں خطے کے دیگر امور اور صورتحال پر بھی گفتگو کی جن میں محور مقاومت کے مختلف ارکان کی مستقبل میں کارکردگی سرفہرست تھی۔

یاد رہے کہ یہ ابتدائی رپورٹ ہے جبکہ ملاقات کی مزید تفصیلات سامنے آنے پر انہیں نشر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : افغان شہری بغیر ویزا کے اربعین مارچ میں شرکت کر سکتے ہیں

دوسری جانب لبنانی فوج نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنان کے جنوبی علاقوں اور بیروت کے اطراف میں اس ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا اعلان کیا۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف سے لبنان کے جنوبی علاقوں اور بیروت کے اطراف میں اس ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج نے ایک بیان جاری کیا جس میں اعلان کیا گیا کہ دو اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے پیر (22 اگست) کی رات 10:20 سے 11:30 بجے کے درمیان لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

لبنانی فوج نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس معاملے کی لبنان میں اقوام متحدہ کی افواج(UNIFIL)کی طرف سے پیروی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ صیہونی حکومت تقریباً ہر روز لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے جبکہ لبنان کے بارہا احتجاج اور اقوام متحدہ میں شکایات کے باوجود صیہونی حکومت اس ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے،تاہم اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے ابھی تک اس صیہونی جارحیت کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جس کی وجہ سے صیہونی دشمن کو مزید جرأت ملتی ہے جبکہ مزاحمت کا کہنا ہے کہ صیہونیوں کی ہر جارحیت کا منھ توڑ جواب دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button