دنیا

افغان شہری بغیر ویزا کے اربعین مارچ میں شرکت کر سکتے ہیں

شیعیت نیوز: اربعین کی مرکزی کمیٹی کے صدر نے کہا ہے کہ افغانستان کے عوام بغیر ویزا کے اربعین مارچ میں شرکت کر سکتے ہیں۔

اربعین کی مرکزی کمیٹی کے صدر سید مجید میر احمدی نے سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم یا اربعین کے زائرین کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے پر زور دیا۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران میں مقیم افغان شہری بغیر ویزا کے اربعین کے موقع پرعراق جا سکتے ہیں تاہم ان کے لئے سفر کی ضروری دستاویزات ساتھ رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ زائرین خسروی، باشماق اور تمرچین باڈر سے عراق جا سکتے ہیں۔

عراق میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کے چہلم کے پروگرام میں دنیا بھر سے بڑے پیمانے پر زائرین شرکت کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ۲۰ صفر کو اسیران کربلا کا قافلہ کوفہ و شام کی دشوار منازل طے کرنے کے بعد واپس کربلا لوٹا جہاں پہنچ کر انہوں نے اپنے عزیزوں اور پیاروں کا غم منایا۔

ایک روایت کے مطابق صحابی رسول جابر بن عبد اللہ انصاری بھی کربلا پہنچے جو بعدِ میں کربلا میں قبر امام حسین علیہ السلام کے پہلے زائر قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں عوامی ریلیاں ، امریکہ اور اسرائیل سے دشمنی پر زور

دوسری جانب افغانستان کے مشرقی صوبے لوگر میں سیلابی ریلے نے گاؤں کے گاؤں صفحہ ہستی سے مٹا دیئے جب کہ 20 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر میں مسلسل بارشوں کے بعد ڈیم ٹوٹ گئے۔ سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والے 3 ہزار گھروں کو بہا لے گیا۔ گاؤں کے گاؤں ملیا میٹ ہوگئے۔

امدادی کاموں کے دوران 20 لاشیں ملی ہیں جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوئے۔ سیلابی ریلے میں 5 ہزار ایکڑ پر محیط باغات مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور 2 ہزار مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

سیلابی پانی کئی کئی فٹ کھڑا ہے جس کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عالمی قوتوں کی جانب سے تاحال منجمد افغان فنڈز جاری نہ ہونے سے حکومت شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ امدادی کاموں میں ایک رکاوٹ فنڈز نہ ہونا بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button