اہم ترین خبریںعراق

عراق: حشد الشعبی نے داعش کے دو دہشت گرد کو گرفتار کر لیا

شیعیت نیوز: عراق میں دہشت گرد کارروائی کرنے سے پہلے ہی حشد الشعبی نے داعش کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

عراق کی دفاعی تنظیم حشد الشعبی نے منگل کے دن عراق کے شمال اور مغربی علاقوں میں دو الگ کارروائیوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ دو دہشت گرد صوبہ نینوا کے شہر فلوجہ اور صوبہ الانبار میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے کہ جنہیں اطلاع ملتے ہی وارنٹ جاری کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ دونوں دہشت گرد شمال مشرقی شام پر واقع الھول کیمپ سے عراق میں داخل ہوئے۔ مذکورہ کیمپ داعش کے اہل خانہ کا محل حراست ہے، جس پر شامی کُرد مسلح فورسز کا کنٹرول ہے۔

داعش دہشت گرد گروہ نے پانچ اگست کو اپنے سوشل میڈیا النباء میں دعویٰ کیا کہ اس گروہ نے ایک ماہ کے اندر 29 جولائی سے 5 اگست تک عراق اور شام میں 16 دہشت گرد کارروائیاں کیں۔

شام کے شہر رقہ اور عراق کے شہر موصل کی آزادی اور تکفیری گروہ داعش کی مبینہ خلافت کے خاتمے کے باوجود اس گروہ کے ارکان کئی لوگوں کے چھوٹے گروہوں کی شکل میں وقتاً فوقتاً فوج اور عام شہریوں پر حملے کرتے رہتے ہیں اور انہیں جانی و مالی نقصان پہنچاتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد الحرام کے امام شیخ صالح آل طالب کو 10 سال کی سزا

دوسری جانب عراق کے صوبہ صلاح الدین کے علاقے مکیشفہ میں امریکی فوج کے ایک اور رسد کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔

امریکی فوج کے ایک فوجی قافلے پر کل (منگل) صبح عراق کے صوبہ صلاح الدین کے علاقے ’’مکشفہ‘‘ میں حملہ کیا گیا۔

عراقی ذرائع نے اس حملے سے ہونے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ شائع نہیں کی ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں عراق میں امریکی اتحاد کے لاجسٹک قافلوں پر یہ دوسرا حملہ ہے۔

عراقی ذرائع نے بھی اس حملے کی تفصیل نہیں بتائی، لیکن امریکی لاجسٹک قافلوں کے خلاف حملے عموماً سڑک کے کنارے نصب بموں کے ذریعے کیے جاتے ہیں، جن کا تعلق عام طور پر اہم مواد اور ساز و سامان کے نقصانات سے ہوتا ہے۔

12 جولائی کو صوبہ صلاح الدین کے علاقے مکیشیفہ میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button