ایران

امریکہ ایرانی شہریوں کی عدم انصاف پر مبنی گرفتاری کا خاتمہ دے، کاظم غریب آبادی

شیعیت نیوز: ایرانی عدلیہ کے ڈپٹی سیکرٹری برائے بین الاقوامی امور اور انسانی حقوق کونسل کے سربراہ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ ایرانی شہریوں کی عدم انصاف پر مبنی گرفتاری کا خاتمہ دے اور ان کو رہا کرے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق کاظم غریب آبادی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ امریکہ نے دسیوں ایرانی شہریوں کو امریکی ظالمانہ اور غیر انسانی پابندیوں کی خلاف وزی کے بہانے سے گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں گرفتار کیے گئے دو ایرانی شہری سرہنگ پور اور عطار کاشانی ہیں، تمام بے گناہ قیدیوں کی فوری طور پر رہا کر دینی ہوگی۔

غریب آبادی نے اس بات پر زور دیا کہ سرہنگ پور کو غیر انسانی صورتحال میں رکھا گیا ہے،وہ امریکہ میں مقیم نہیں ہے اور انہیں اس اپارٹنمٹ کا کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے جس میں وہ بند ہے۔ ان کو ضروری طبی خدمات کی رسائی حاصل نہیں ہے اور انہیں اپنے علاج کے سنگین اخراجات کو خود ادا کرنا پڑتا ہے، یہ ایک ظالمانہ اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ غنڈہ گردی کر رہا ہے، محمد باقر قالیباف

دوسری جانب ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں میں ناجائز صیہونی ریاست کے جرائم میں اضافے کے رد عمل میں کہا ہے کہ مغربی ریاستوں کو حقیقت کی تردید کے بجائے، فلسطینی قوم کی حمایت کرنی ہوگی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق ناصر کنعانی نے جمعرات کی صبح کو ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ متعدد بین الاقوامی سرکاری رپورٹوں اور دستاویزات و نیز انسانی حقوق کی تنظیموں کی بے پناہ رپورٹوں کے مطابق، صیہونی ریاست ایک اپارتھائیڈ ریاست ہے جس کے ہاتھوں، نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف جرائم کے خون پر رنگین ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی ریاستوں کو حقیقت کی تردید کے بجائے، فلسطینی قوم کی حمایت کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ صیہونی ریاست نے اپنے تازہ ترین جرم میں ایک 18 سالہ فلسطینی نوجوان کے خلاف فائرنگ کی جنہوں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ گھنٹوں پہلے جام شہادت نوش کی۔

اس سلسلے میں فلسطینی ریڈ کراسنگ کمیٹی نے کچھ گھنٹوں پہلے کہا کہ فلسطینی عوام اور صیہونی افواج کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے نتیجے میں 6 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button