اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

21 سالہ نوجوان محمد الشہام کی شہادت، ظالم فوجی جسدِ اطہر رسیوں سے باندھ کر فرار

شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع کفر عقب قصبے میں آج صبح اسرائیلی خصوصی دستوں نے گھروں  پر چھاپے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان محمد الشہام کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر دراندازی کی۔ 21 سالہ محمد الشہام کو گھر پر چھاپے کے دوران سر میں گولی ماری گئی۔ قریب ایک گاڑی سے  شہید کا رسیوں سے بندھا ہوا جسدِ اطہر ملا جو خوں میں لت پت تھا۔

نوجوان کے والد نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس ان کے جواں سال  بیٹے کو قتل کرنے کے ارادے سے گھر میں داخل ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ مقبوضہ قدس میں اس ہفتے اتوار کی صبح ایک فلسطینی نوجوان کی جانب سے صیہونیوں پر حملے کا واقعہ پیش آیا، جس میں امیر صیداوی نامی ایک نوجوان نے صیہونی بس پر فائرنگ کر دی تھی۔

واقعے کے بعد صیہونی ایمرجنسی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم نو صیہونی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عدلیہ اور اس کا مرکز ہمارے لئے سرخ لکیر ہے، محمد صالح العراقی

دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں چھاپہ مارمہم کے دوران آج صبح 24 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے مغرب میں دیر ابو مشعل گاؤں میں صبح کے وقت گھروں پر چھاپے کے دوران نو شہریوں کو اغوا کیا۔

ایک اور شہری کو رام اللہ کے شمال میں واقع شہر بیرزیت میں اس کے گھر سے اٹھا لیا گیا۔

بیت لحم میں، اسرائیلی فوج نے بیت فجار قصبے اور الدہیشہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور سات نوجوانوں کو ان کے گھروں سے اغوا کر لیا۔

نابلس میں، عسیرہ الشمالیہ قصبے میں گھروں پر چھاپوں کے دوران میں  ایک نوجوان کو قید کر لیا گیا۔

جنین میں، دو شہریوں کو فوجیوں نے سیلہ الظہر ٹاؤن اور زبوبا گاؤں سے اغوا کیا تھا۔

بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس فورسز نے مختلف علاقوں پر دھاوا بول کر کم از کم چار شہریوں کو اغوا کر لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button