محمد بن سلمان کے بیرون ملک اپنے مخالفین کو دبانے کے لیے 24 ملین ڈالر مخصوص

شیعیت نیوز: خبر رساں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی عہد نے حال ہی میں ملک سے باہر اپنے مخالفین کو دبانے کے مقصد سے ایک سکیورٹی یونٹ کا آغاز کیا ہے۔
باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بیرون ملک سعودی عرب کی مخالفت کو دبانے کے مقصد سے سکیورٹی یونٹ کے قیام کے لیے 24 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مزاحمتی فرنٹ اسرائیل کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے پر تیار ہے، سید حسن نصراللہ
الجزیرہ مرر کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان نے مذکورہ یونٹ کے مالی مطالبات فوری طور پر فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور حکم دیا کہ اس یونٹ کی سکیورٹی فورسز کو زیادہ تنخواہیں دی جائیں اور انہیں جدید آلات فراہم کیے جائیں۔
ذرائع نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ یونٹ براہ راست اسٹیٹ سکیورٹی سروس سے منسلک ہیں جو محمد بن سلمان کی نگرانی میں ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی ولی عہد نے اپوزیشن اور مخالفین کو دبانے کے لیے نگرانی اور جاسوسی کے تمام طریقے استعمال کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہمارے دلوں سے آزادی کی قدر و منزلت وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہو گئی، آغا رضا
لاپرواہ سعودی شہزادے نے سعودی عرب کے اندر ان تمام لوگوں کو نشانہ بنانے، مقدمہ چلانے اور گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے جو بیرون ملک حزب اختلاف سے رابطے میں ہیں۔
اس سے قبل ہیومن رائٹس واچ نے کہا تھا کہ محمد بن سلمان ایک بے رحم آمر ہیں جو سعودی عرب میں ان کی رائے سے اختلاف رکھنے والوں کو بے دردی سے کچل دیتے ہیں۔