مقبوضہ فلسطین

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران زخمی فلسطینی انس انشاصی دم توڑ گیا

شیعیت نیوز: گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر بمباری کے دوران زخمی ہونے والا ایک سالہ انس خالد انشاصی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ انس خالد انشاصی خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس کے اندرزیر علاج تھا۔ اسے گذشتہ اتوار کی صبح اسرائیلی بمباری سے چوٹیں آئی تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ انشاصی ایک فضائی حملے میں زخمی ہوئے جس نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔

جمعہ کو دوپہر کے وقت سینکڑوں فلسطینیوں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں شہید انس انشاصی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔سوگواروں نے شہید کی شان میں نعرے لگائے، مزاحمت کی تعریف کی، اور فلسطین سے غاصب صہیونیوں کی بے دخلی کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ پانچ اگست کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر چڑھائی کی تھی جس کے نتیجے میں پچاس کے قریب فلسطینی شہید اور سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : گذشتہ ہفتے ، 4 فلسطینی شہید، 32 مزاحمتی آپریشن، اور 12 اسرائیلی زخمی

دوسری جانب گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں نے قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف مقامات پر مزاحمت کی۔ فلسطینی شہریوں کی طرف سے قابض دشمن کی املاک کو آگ لگائی گئی اوران پر پٹرول بم پھینکے گئے۔

القدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ، البریح، دیر بیزئی اور ساگوت بستی میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ نابلس میں ماؤنٹ گیریزم، حوارہ چیک پوائنٹ، عوریف، دیر شرف اور اللبن الشرقیہ میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔

مزاحمتی کارکنوں نے کوہ گریزیم میں قابض اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی اور فلسطینیوں نےمشرقی اللبن میں آباد کاروں کے حملوں کا جواب دیا۔

قلقیلیہ، طولکرم اور عزون میں جھڑپیں شروع ہوئیں اور بیت لحم میں، اور بیطار الیت بستی کے علاقے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے تصادم میں فلسطینیوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی۔

اس علاقے میں فلسطینی شہریوں نے یہودی کالونیوں کے قریب آگ لگا دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button