مقبوضہ فلسطین

گذشتہ ہفتے ، 4 فلسطینی شہید، 32 مزاحمتی آپریشن، اور 12 اسرائیلی زخمی

شیعیت نیوز: گذشتہ ہفتے مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی گولیوں سے 4 فلسطینی شہری شہید ہوئے جب کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں صہیونی زخمی ہوئے۔

گذشتہ ہفتے 127 محاذ آرائی، 8 فائرنگ اور 24 دھماکہ خیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے گئے۔  جمعہ کو نابلس، رام اللہ، قلقیلیہ، الخلیل، جنین، بیت المقدس دوسرے مقامات پر 15 جھڑپیں ہوئیں۔

مزاحمتی نوجوان بیت لحم کے جنوب مغرب میں واقع نعلین قصبے کی زمینوں پر تعمیر ہونے والی ’’بیتار الیت‘‘ بستی کے آس پاس کے علاقے میں مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے کے بعد آگ لگانے میں کامیاب ہو گئے۔

مزاحمت کاروں نے نابلس میں کوہ گریزیم پر قابض اسرائیلی فوج کے کیمپ پر فائرنگ کی اور بہ حفاظت فرار ہوگئے۔ جمعرات کو 5 مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے اصولی مؤقف نے ہمیشہ فلسطینیوں کی ڈھارس بندھائی، اسماعیل ھنیہ

مقبوضہ بیت المقدس، قلقیلیہ اور رام اللہ کے جنوب مغرب میں خربتہ المصباح نامی گاؤں کے قریب پتھراؤ سے ایک آباد کار زخمی ہوگیا۔

بدھ کے روز القدس سمیت مغربی کنارے کے 28 مقامات پر بڑے پیمانے پر تصادم شروع ہوا اور پتھر پھینکنے کے نتیجے میں 3 آباد کارزخمی ہوئے۔

منگل کو نابلس میں قابض اسرائیلی فوج کی گولیوں سے مزاحمت کار بتیس سالہ اسلام صبح سالہ ابراہیم النابلسی جب کہ  سولہ سالہ حسین جمال طحہٰ نے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں جام شہادت نوش کیا۔

اسی روز الخلیل میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں الخلیل میں مومن یاسین جبر نے جام شہادت نوش کیا۔

پیر کے روز نابلس، رام اللہ، الخلیل، قلقیلیہ، سلفیت اور بیت لحم میں 14 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ اتوار کو القدس، نابلس، بیت لحم، سلفیت، الخلیل، رام اللہ اور قلقیلیہ میں 19 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔

گذشتہ ہفتے کے روز القدس، رام اللہ، بیت لحم اور الخلیل شہروں میں 9 مقامات پر جھڑپیں شروع ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button