مشرق وسطی

’’غزہ ہمارے دلوں میں ہے‘‘ ہلال احمر کویت کی فلسطینی بھائیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم

شیعیت نیوز: ہلال احمر کویت سوسائٹی نے غزہ کے جنگ زدہ فلسطینیوں کے لیے ’’ غزہ ہمارے دلوں میں ہے‘‘ کے نام سے فنڈ ریزنگ کی ایک مہم شروع کی ہے۔

کویت کی خبررساں ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے  بورڈ آف ڈائریکٹرز کے  چئیرمین ہلال السایر نے کہا کہ اس مہم کا مقصد فلسطینی خاندانوں کو اس مشکل وقت میں ان کی مدد کرنا ہے، ان کے درد اور کرب میں کمی کرنا ہے۔ جو بار بار کے صیہونی حملوں کی وجہ سے بد ترین زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

چئیرمین ہلال السایر نے کہا کہ ہماری یہ مہم انسانی بنیادوں پر  فلسطینی بھائیوں کے لیے ہماری قومی ذمہ داری کا تقاضا ہے۔۔ ہم غزہ کے ہسپتالوں کے لیے کچھ امدادی رقم جمع کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ ہسپتالوں میں ادویات ، طبی آلات فراہم ہو سکیں ، چاہتے ہیں کہ اپنا کچھ حصہ ڈال کر اہل غزہ کی مشکلات میں کچھ کمی کرنے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں نے رواں سال کے دوران36 فلسطینی بچے شہید کیے، ڈیفنس فار چلڈرن

ہلال احمر کویت کے سربراہ نے کہا کہ سوسائٹی  اس مہم کے ذریعے فلسطینی عوام کی مدد کریں۔ تاکہ اسرائیلی ظلم و جبر کے شکار فلسطینی عوام کی استقامت کی حمایت کرتے ہیں۔ ہماری اپیل ہے کہ عوام فلسطینیوں کی مدد کے لیے ہماری ویب سائٹ کو استعمال کریں یا ہلال احمر سوسائٹی کے ہیڈکوارٹز آکر اپنے عطیات جمع کرائیں۔

دوسری جان ترکیہ کی انسانی بنیادوں پر خدمات انجام دینے والے ادارے ’’ آئی ایچ ایچ ‘‘ نے بھی فلسطینی عوام کے لیے ایک ریلیف مہم شروع کی ہے۔ تاکہ اسرائیل کی حالیہ جنگی جارحیت کی زد میں آنے والے فلسطینیوں کےلیے ریلیف کا کچھ امکان پیدا ہو سکے۔

آئی ایچ ایچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ‘ ہم غزہ کے عوام کو فوری طور پر امداد پہنچانے کی  کوشش میں ہیں۔ اس سلسلے میں آئی ایچ ایچ پہلے ہی  انسانی بنیادوں پر یہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

بتایا گیا ہے کہ غزہ میں ہہسپتالوں کو ادویات کی فوری فراہمی اور طبی آلات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہے۔ غزہ میں زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں پہلے ہی کافی تاخیر ہو چکی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button