ایران

تہران کے فلسطین اسکوائر میں عزادرانِ حسینی کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ

شیعیت نیوز: تہران کے فلسطین اسکوائر میں عزادارانِ حسینی نے اسرائیلی جرائم اور جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا جس میں مردوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرے کے آغاز سے پہلے ماتم اور نوحہ خوانی نشر کی گئی۔ مظاہرین مختلف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر خوں آشام اسرائیل کی عمر جونک کی طرح کم ہے اور فلسطین کی مسلمان اور مجاہد نسل کو عزت حاصل ہوگی، فلسطین اکیلا نہیں ہے،  سلیمانی کے فرزند قدس کی آزادی تک میدان جہاد میں موجود ہیں اور غاصب اسرائیل مکڑی کا جالا ہے، اسرائیل کا انجام نابودی اور زوال ہے» جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔

مظاہرے کے دوران امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور انگلینڈ مردہ باد جیسے نعرے بھی لگتے رہے۔

ایران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی نے فلسطین اسکوائر میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای نے اسلام کے مقدس مفہوم کو بیان کیا ہے۔ رہبر انقلاب نے اپنے بیانات میں فرمایا ہے کہ سالہا پہلے فلسطینی پتھروں سے لڑتے تھے جبکہ آج دقیق نشانے پر لگنے والے میزائلوں اور راکٹوں سے لیث ہیں۔ اس کا مطلب ہے پیش رفت۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں کو حق کے محاذ سے ڈرنا چاہیے کیونکہ حتمی فتح حق کی ہے، جنرل علی فدوی

حماس کے نمائندے کا کہنا تھا کہ رہبر انقلاب تاکید کے ساتھ کہتے ہیں کہ ہمیں یقین ہے قدس اور فلسطین صہیونیوں کے چنگل سے آزاد ہوں گے اور ہم مسجد الاقصی میں نماز صبر اور شکر ادا کریں گے۔ ان کے بقول فلسطین عالم اسلام کی حرکت کے مرکز میں ہے۔

قدس برگیڈ کے بعض اہلکاروں کی حالیہ شہادت پر ان کا کہنا تھا کہ مختلف فلسطینی گروہ باہم متحد ہیں اور سب کا راستہ اور مقصد ایک ہی ہے۔ تمام مقاومتی گروہوں نے عہد کیا ہوا ہے کہ شہدا کی راہ کو جاری رکھیں گےجبکہ حالیہ جارحیت کی ذمہ داری غاصب اسرائیل پر عائد ہوتی ہے کیونکہ اس نے مقاومت کے کمانڈر کو شہید کر کے یہ جنگ شروع کی ہے۔

حماس کے نمائندے نے غاصب اسرائیل کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر اسے بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی عدالتوں میں سزا دلوانے کا مستحق قرار دیا۔

انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا کہ جن لوگوں نے فلسطین کے دفاع کی راہ میں اپنی جان قربان کی ہے انہوں نے امام حسین (ع) کے قیام اور انقلاب کی حفاظت کی ہے۔ ہم ملت امام حسین (ع) ہیں۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی بلند پر سلام ہو کہ جنہوں نے اس شعار پر زور دیا۔ ہم فاتح ملت اور ملتِ حسین (ع) ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button