اہم ترین خبریںپاکستان
مرکزی صدر آئی ایس او زاہد مہدی کا دورہ فیصل آباد ڈویژن، جھنگ میں مجلس عزا سے خطاب
مرکزی صدر زاہد مہدی نے ابرار شہید یونٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں علمائے کرام، تنظیمی کارکنوں، اسکاوٹس اور سابقین سے ملاقات کی۔

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی نے آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کے مختلف یونٹس کا دورہ کیا۔ محرم الحرام کی مناسبت سے فیصل آباد ڈویژن کے دورہ کے موقع پر مرکزی صدر زاہد مہدی نے ابرار شہید یونٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں علمائے کرام، تنظیمی کارکنوں، اسکاوٹس اور سابقین سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: بعض قوتیں محرم الحرام کو متنازعہ بنانیکی کوشش کر رہے ہیں، شیعہ سنی علمائے کرام
علاوہ ازایں مرکزی صدر نے آئی ایس او فیصل ڈویژن کے یونٹ جھنگ کے دورہ کے موقع پر جامعہ حسینیہ جھنگ میں مجلس عزا سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں جھنگ میں محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس ہائے عزا کی سیکورٹی پر مامور رضاکاروں سے بھی ملاقات کی اور تنظیمی کارکنوں سے خطاب کیا۔