جنین گورنری کے مغرب میں یہودی بستی ایک نئی صہیونی جارحیت ہے، حماس

03 اگست, 2022 07:51

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے منگل کے روزایک بیان میں قابض اسرائیل کی طرف سے شہریوں کی دسیوں دونم زمینوں کی چوری اور شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین گورنری میں ایک نئی یہودی بستی کے قیام کے منصوبے کی منظوری کی مذمت کی ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ قابض دشمن کی طرف سے تقریباً 87 دونم فلسطینی اراضی کی چوری، جنین گورنری میں یعبد اور عنین کے قصبوں میں فلسطینی اراضی پر آبادکاری کے منصوبے کی منظوری ایک نئی صہیونی جارحیت ہے۔ ہم اس منصوبےکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام قابض ریاست کے آبادکاری کے جرائم کا تسلسل ہے جس کا مقصد نسلی دیوار سے محصور شہریوں کی مزید زمینوں پر قبضہ کرنا ہے۔

حماس نے کہا کہ انتہا پسند قابض حکومتوں کی طرف سے عمل میں لائی جانے والی آبادکاری کی پالیسی میں ایسے جرائم ہیں جو تمام بین الاقوامی اصولوں اور کنونشنوں کی خلاف ورزی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس اور فلسطینی قوم ہماری تاریخی سرزمین پر قابض ریاست کو قانونی حیثیت نہیں دیں گے۔قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے عوام  اپنی سرزمین اور حقوق پر قائم رہیں گے اور صیہونی دشمن کے مکروہ عزائم اور منصوبوں پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سید عمار حکیم کا عراقی رہنماؤں کی بات چیت اور قومی پہل تک پہنچنے پر دوبارہ زور

منگل کے روزاپلائیڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ’اریج‘ نے انکشاف کیا کہ قابض اسرائیلی حکام نے فلسطینی اراضی پر ’’تل میناشے‘‘ بستی سے تعلق رکھنے والے ایک نئے آبادکاری محلے کے قیام کی منظوری دی ہے۔

دوسری جانب حماس کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد منگل کے روز مصر کے خصوصی دورے پرقاہرہ پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے وفد کی آمد کا مقصد مصر کے ساتھ جاری تعلقات مضبوط کرنا اور فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی عمل کو آگے بڑھانا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بتایا کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے رہ نما روحی مشتھی کی قیادت میں ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد قاہرہ کے لیے روانہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد غزہ کی پٹی کے عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے قاہرہ سے کردار ادا کرنے پر زور دینا اور دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کرنا ہے۔

خیال رہے کہ حماس کا وفد ایک ایسے وقت میں قاہرہ کے دورے پر روانہ ہوا ہے جب اسرائیل نے اچانک غزہ کی کرم ابو سالم اور بیت حانون گذرگاہیں بند کردی ہیں۔

1:45 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔