اہم ترین خبریںپاکستان

4 روز سے لاپتہ اسلام آباد کے عزادارنصیر احمد بازیاب ، باحفاظت گھرپہنچ گئے

نصیر احمد کا بنیادی تعلق گلگت سے ہے، تاہم وہ روزگار کے سلسلے میں اسلام آباد کے علاقہ بلیو ائریا میں Ease tec نامی ایک کمپنی میں بطور برانچ منیجر خدمات سرانجام دے رہے ہیں

شیعیت نیوز: اسلام آباد سے چار روز قبل لاپتہ ہونے والے نصیر احمد بحفاظت گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ نصیر احمد 28 جولائی بروز جمعرات شام 7 بجے اپنے آفس اسلام آباد سے راولپنڈی کی جانب روانہ ہوئے تھے، جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئے تھے اور ان سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا، تاہم آج شام چار روز لاپتہ رہنے کے بعد وہ اسلام آباد میں اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پوری قوم ہیلی کوپٹر حادثے میں لاپتہ فوجی افسران کی باحفاظت واپسی کیلئے بارگاہ الہیٰ میں دعا گوہے، علامہ راجہ ناصرعباس

نصیر احمد کا بنیادی تعلق گلگت سے ہے، تاہم وہ روزگار کے سلسلے میں اسلام آباد کے علاقہ بلیو ائریا میں Ease tec نامی ایک کمپنی میں بطور برانچ منیجر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ نصیر احمد کی گمشدگی کی ایف آئی آر بھی درج کرا دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button