پوری قوم ہیلی کوپٹر حادثے میں لاپتہ فوجی افسران کی باحفاظت واپسی کیلئے بارگاہ الہیٰ میں دعا گوہے، علامہ راجہ ناصرعباس

01 اگست, 2022 20:57

شیعیت نیوز: بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اظہار افسوس۔میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہیلی کوپٹر حادثے میں پاک فوج کے اہم افسران لاپتہ ہوئے ہیں، کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ان کے ساتھیوں کی باحفاظت واپسی کیلئے پوری قوم دعا گو ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دین کی آمد کا ایک دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ انسانیت کو ایک مرکز پر جمع کیا جائے، علامہ علی رضا رضوی

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب زدگان کی رفاعی خدمات سرانجام دیتے ہوئے حادثے کا شکارہونے والوں پر قوم کو فخر ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ تمام فوجی افسران اور اہلکاروں کی باحفاظت واپسی کیلئے دعا گو ہوں۔

10:17 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top