ادارہ التنزیل پاکستان کے زیر اہتمام ’’کربلائی جوان کی خوبیاں‘‘ کے عنوان سے سیمینارکا انعقاد

30 جولائی, 2022 11:44

شیعیت نیوز: ادارہ التنزیل پاکستان کے زیراہتمام محمدی مسجد گلبرگ لاہور میں استقبال ماہ ِ محرم الحرام کے سلسلے میں ’’کربلائی جوان کی خوبیاں‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے جوان طلباء و طالبات نے اجتماع میں شرکت کی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی سید ثاقب اکبر نقوی صدر نشین البصیرہ ٹرسٹ اسلام آباد تھے جبکہ مہمان اعزاز مولانا سید ابصار حسین نقوی اور خانم سکینہ مہدوی جبکہ چیئرمین ادارہ التنزیل ڈاکٹر سید علی عباس نقوی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان، ضلعی انتظامیہ، علمائے کرام اور تاجروں کا مشترکہ ،محرم میں امن وامان کے قیام پر اتفاق

مقررین نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں حسینی و حقیقی عزادار بننے کی تلقین کی تاکہ امام زمانہ (عج) کی خوشنودی کا باعث بن کر ان کے ظہور کا زمینہ فراہم کر سکیں۔

سیمینار کے آخر میں آخر میں ڈاکٹر سید علی عباس نقوی چیئرمین ادارہ التنزیل پاکستان نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔ تمام شرکاء سے حقیقی عزادار بننے کا عہد لیا اور تمام شرکاء نے عہد نامے پر دستخط کیے۔

7:41 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top