ڈیرہ اسماعیل خان، ضلعی انتظامیہ، علمائے کرام اور تاجروں کا مشترکہ ،محرم میں امن وامان کے قیام پر اتفاق

30 جولائی, 2022 11:26

شیعیت نیوز: محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کے علمائے کرام، تاجر برادری اور متولیان امام بارگاہ کے ساتھ انتظامیہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر عنیق انور، تحصیل مئیر مخدوم الطاف حسین اور ایس ایچ او پہاڑپور ثمر عباس سمیت سرکل کے تمام معززین اور اکابرین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں فوج اور رینجرز کوطلب کرلیا

ڈی ایس پی پہاڑپور فضل رحیم خان نے میٹنگ میں شرکاء کو محرم الحرام کو پرامن طریقے سے گزارنے اور ڈیرہ پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ محرم الحرام ہمیں محبت رواداری اور ایثار کا درس دیتا ہے، اس کے علاوہ تمام مسلمانوں کا مذہبی آزادی اور رائے کا احترام کرنا ضروری ہے، اجلاس میں تمام علمائے کرام اور تاجر برادری نے ڈیرہ پولیس کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

6:22 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top