شیعہ علماء کونسل کے اعلیٰ سطح وفد کی علامہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی مرحوم کے فرزند سے ملاقات اور اظہار تعزیت

29 جولائی, 2022 00:01

شیعیت نیوز: شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی اور مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے سربراہ تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان مرحوم ومغفور علامہ آغا سیدحامد علی الموسوی الکاظمی کے فرزند گرامی جناب آغا سید محمد مرتضیٰ الموسوی الکاظمی اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی قائدین جناب سید شجاعت بخاری،علامہ سید زاھد کاظمی ،علامہ سید محسن ھمدانی،علامہ بشارت امامی،محترم جناب سید حسین کاظمی،علامہ سید مطلوب تقی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور شہر میں مجموعی طور پر 5 ہزار 235 مجالس منعقد ہوں گی جبکہ عزاداری کے 650 جلوس برآمد ہونگے

وفد نےمرحوم کی مغفرت کی دعا کی اور فاتحہ خوانی کی اور سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا اور مرحوم و مغفور کی بلندی درجات اور شفاعت معصومین علیھم السلام کے لئے دعا کی-وفد نےمکتب تشیع اور عزاداری سید الشہدا علیہ السلام کے لیے ان کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا-

9:12 صبح مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔